انسان اگر کسی کی توہین کرنا چاہیے تو اسے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور میں اس کے بندے کی توہین کر رہا ہے اگر کسی مومن کی غیبت کر رہا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کے سامنے اس کے بندےی غیبت کر رہا ہے۔ ہمارے اعمال رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے برے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تکلیف ہو۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قلب مبارک ناراض نہ ہو۔
منگل, مئی 07, 2019 02:38
ہماری مہمان نوازی اور خدا کی مہمان نوازی میں بہت فرق ہے خداوند متعال کی دعوت روزے کے ساتھ ہے لیکن ہماری دعوت میں ہر طرح کا کھانا موجود رہتا ہے ضیافت الہی میں انسان کو اپنے نفس کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے اور ہر اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جو شہوت انسانی کا سبب بنتی ہے ہمیں ماہ مبارک کے آداب و قوانین پر عمل کرنا چاہیے یعنی اس کے روحانی آداب پر عمل کریں اس ضیافت الہی کی اہمیت کو سمجھیں یہ ضیافت ہمارے لئے بہت اہم ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔
پير, مئی 06, 2019 11:40
امام خمینی(رح) نے اپنی بہو کی خواہش پر انھیں ایک خط لکھا جس میں آپ نے اخلاقی اور عرفانی نکات کی طرف توجہ دلائی یہ خط شعبان المعظم میں لکھا گیا تھا جس میں شعبان المعظم کے ختم ہونے اور ماہ مبارک کے لئے تیار نہ ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس خط میں اس امام (رہ) رحمت پروردگار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ہمیں کسی بھی حال میں اپنے پروردگار کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
اتوار, مئی 05, 2019 02:49
جماران کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ حسین اسلامی اور ان کے ہمراہ وفد نے تہران میں بتیسویں بین الاقوامی کتابی میلے میں موسسہ تنطیم و نشر و آثار امام خمینی کے بوت کا دورہ کیا
اتوار, مئی 05, 2019 09:00
جمعه, مئی 03, 2019 11:00
امام خمینی(رح) کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ تھی کہ ان کے پہچان کی قدرت تھی امام (رہ) نے معرفت اور شناخت کے حوزہ میں سب سے زیادہ کام کیا ہے امام (رہ) بہترین عابد تھے لیکن وہ معرفت کے ساتھ عبادت کرتے تھے امام (رہ) کو خدا کی معرفت تھی اس لئے وہ اہم اور مہم کو فراموش نہیں کرتے تھے ایسا نہیں تھا کہ آپ صرف ایک میخانہ اور قمارخانہ پر اعتراض کرتے تھے اور ظلم وستم سے غافل ہوں۔
بدھ, مئی 01, 2019 02:09
میں اپنی قوم کے ہر طبقہ کا شکر گزار ہوں میرے کاندھوں پر ایرانی قوم کی محبت کا بوجھ ہے جس کا میں ازالہ نہیں کر سکتا میں علماء کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس عرصے میں بہت زیادہ جانفشانی کی اور بہت زیادہ دکھ و درد برداشت کئے میں طلباء کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تحریک میں مشکلات کا سامنا کیا میں تاجروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس عرصے میں اپنی تجارت اپنے مال کو اسلام کی راہ میں قربان کیا میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں جس نے تمام مشکلات کے با وجود اپنی تحریک کو جاری رکھا میں اپنے پروردگا کا بھی شکر گزار ہوں جس نے ہماری مدد کی اور ہمیں ظالم اور ستم کاروں پر غالب کیا۔
پير, اپریل 29, 2019 02:51
مجھے خبر سن کر بہت افسوس ہوا کہ حجاز پر حاکم آل سعود کی صہیونیزم حکومت نے ایک بار پھر بے گناہ جوانوں کو شہید کر کے اپنی سیاہ تاریخ میں ان جرائم کا اضافہ کیا ہے اگر چہ کہ ان جوانوں کے لئے یہ شہادت قابل فخر ہے لیکن آل سعود کا یہ جرم بین الاققوامی معاشرے اور مدافعین حقوق بشر کے لئے شرم آور ہے۔
جمعه, اپریل 26, 2019 04:49