ہماری مہمان نوازی اور خدا کی مہمان نوازی میں بہت فرق ہے خداوند متعال کی دعوت روزے کے ساتھ ہے لیکن ہماری دعوت میں ہر طرح کا کھانا موجود رہتا ہے ضیافت الہی میں انسان کو اپنے نفس کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے اور ہر اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جو شہوت انسانی کا سبب بنتی ہے ہمیں ماہ مبارک کے آداب و قوانین پر عمل کرنا چاہیے یعنی اس کے روحانی آداب پر عمل کریں اس ضیافت الہی کی اہمیت کو سمجھیں یہ ضیافت ہمارے لئے بہت اہم ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔
پير, مئی 06, 2019 11:40
خداوند عالم نے آپ کی میزبانی کے لئے کس درجہ اہتمام کیا ہے اور آپ کو کتنا عظیم سمجھا ہے کہ اس نے اپنے ماہ میں آپ کو اپنا مہمان بنایا اور خود مہمان نواز و میزبان بنا ہے
هفته, مئی 04, 2019 10:33
امام خمینی(رح) کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ تھی کہ ان کے پہچان کی قدرت تھی امام (رہ) نے معرفت اور شناخت کے حوزہ میں سب سے زیادہ کام کیا ہے امام (رہ) بہترین عابد تھے لیکن وہ معرفت کے ساتھ عبادت کرتے تھے امام (رہ) کو خدا کی معرفت تھی اس لئے وہ اہم اور مہم کو فراموش نہیں کرتے تھے ایسا نہیں تھا کہ آپ صرف ایک میخانہ اور قمارخانہ پر اعتراض کرتے تھے اور ظلم وستم سے غافل ہوں۔
بدھ, مئی 01, 2019 02:09
مجھے خبر سن کر بہت افسوس ہوا کہ حجاز پر حاکم آل سعود کی صہیونیزم حکومت نے ایک بار پھر بے گناہ جوانوں کو شہید کر کے اپنی سیاہ تاریخ میں ان جرائم کا اضافہ کیا ہے اگر چہ کہ ان جوانوں کے لئے یہ شہادت قابل فخر ہے لیکن آل سعود کا یہ جرم بین الاققوامی معاشرے اور مدافعین حقوق بشر کے لئے شرم آور ہے۔
جمعه, اپریل 26, 2019 04:49
مظلوم اور محروم عوام کو نجات دلانا ہمار ا فریضہ ہے، مظلومین کا حمایتی اور ظالموں کا دشمن بننا ہمارا فریضہ ہے
جمعه, اپریل 26, 2019 12:11
میں اُن سب حضرات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خرم شاہ کی کامیابی پر ہمیں مبارکبادی کے ٹیلگراف بھیجے میں خداوند متعال کا بھی شکر گزار ہوں جس نے اس اسلامی ملک اور اس کی عوام پر اپنی خاص عنایت کی اور اس مظلوم عوام کو ظالموں اور سپر طاقتوں کے مقابلہ میں سربلند کیا مجھے یقین ہیکہ ماالنصر الا من عنداللہ ۔مدد صرف خدا ہی کی طرف سے ہوتی ہے اور تحمیلی جنگ میں پروردگار عالم نے ہم پر بہت بڑی عنایت کی ہے میں اپنے جوانوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس ملک کی حفاطت کی اور خرم شہر میں اللہ اکبر کی آواز بلند کی ہمارے لئے خوش نصیبی ہیکہ کے ہمارے پاس اس طرح کے با ایمان نوجوان ہیں جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر رہے ہیں۔
هفته, اپریل 13, 2019 02:09
سپاہ پاسداران انقلاب کےبارے میں امام خمینی(رح) کا نظریہ تھا؟
هفته, اپریل 13, 2019 11:22
ہمیں حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے دنیا کو اسلام کی حقیقت سے آشنا کرنا ہے ہمیں قرآن کی حقیقی صورت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اگر دنیا کو اسلام اور قرآن کی حقیقت معلوم ہوجاے تو پوری دنیا قرآن اور اسلام کی فریفتہ بن جاے گی آج انحرافات اس لئے ہیں تانکہ لوگ اسلام اور قرآن کی حقیقت تک نہ پہنچ سکیں یہ انحرافات لوگوں کو قرآن اور اسالم سے دور کرنے کے لئے ہیں لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسلام ناب محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور دنیا کو قرآن کا عاشق بنائیں آج مسلمانوں کا سب سے بڑا ددشمن امریکہ اسلام کو نابود کرنے کے لئے ہم ممکن کوشش کر رہا ہے وہ امریکہ کچھ اسلامی کے ذریعے اسلام کو ایک وحشی اور خطرناک مذہب کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔
اتوار, اپریل 07, 2019 06:40