دنیا کی سپر طاقتیں جو صلح اور امن کے نام پر عربی ممالک میں بیٹھ کر ان پر ظلم کر رہی ہیں اور عربی حکام بھی بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں عرب حکام اس ذلت کو کس طرح بر داشت کر رہے ہیں مجھے امید ہیکہ اگر عرب مسلمان صرف دس دن تک ان کے راستے بند کر دیں تو یہ سب ان کے سامنے تسلیم ہو جائیں گے اگر یہ اسلامی ممالک یہی خلیج کے ممالک اگر صرف دس دن تک تیل کی ترسیل روک دیں تو پوری دنیا ہمارے سامنے تسلیم ہو گی لیکن یہ اسلامی ممالک اپنے تیل کے ساتھ ساتھ اپنی عزت بھی مغربی طاقتوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
بدھ, نومبر 20, 2019 04:22
آپ سو سالہ تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہو جاے گا کہ کس طرح بیرونی اور داخلی دشمن علماء کے خلاف لکھ رہے ہیں علماء کے خلاف بول رہے ہیں علماء کے خلاف مضمون شائع کر رہے ہیں اس ساری دشمنی کی وجہ کیا ہے؟ اگر آپ تاریخ پر نگاہ ڈالیں گے تو دیکھیں گے کہ تقریبا سو سال پہلے جب عراق کے ایک چھوٹے سے گاوں میں بسنے والے ایک بوڑھے شخص نے ایک سطر لکھی تو پوری دنیا مل کر بھی اس کی ایک سطر کا جواب نہ دے سکی۔
پير, نومبر 18, 2019 03:37
حالیہ دنوں میں ایرانی عوام نے احتجاجوں اور نعروں سے اس بات کو واضح کر دیا ہیکہ وہ پہلوی بادشاہت کو نہیں چاہتے ایرانی عوام نے شاہ اور اس کی حکومت کے خلاف راے دے دی ہے اب اگر کوئی ایرانی عوام کی مخالفت کرے گا اور شاہ کو باقی رکھنے کی کوشش کرے گا تو پوری قوم اس کا مقابلہ کرے گی ہماری قوم اپنا حق لینا جانتی ہے شاہ نے ایرانی قوم سے غداری کی ہے اس نے ایرانی عوامی کی پوری دولت امریکہ کو دے کر اس کے بدلے میں تھوڑا سا لوہا لیا ہے یہ لوہا ہمارے کس کام کا ہے امریکہ نے ہماری قوم کا خون پی کر اس کی ثقافت کو خراب کیا ہے اس نے ہمارے جوانوں کا قتل عام کیا ہے۔
هفته, نومبر 16, 2019 07:20
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب میں اسرائیل کو جعلی صیہونی حکومت قرار دیا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ فلسطین میں اس سرزمین کے اصلی باشندوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں، منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے۔
جمعه, نومبر 15, 2019 05:07
جو لوگ شیعہ اور سنی میں اختلاف ڈالتے ہیں وہ نہ شیعہ اور نہ سنی ہیں ایسے افراد صرف مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں صرف مسلمان ہونے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ حقیقت میں وہ اسلام پر ایمان ہی نہیں لائے ایسے افراد نہ کتاب خدا پر ایمان لائے ہیں اور نہ ہی دین خدا پر ایمان لائے ہیں اگر کتاب خدا پر ایمان لائے ہوتے تو فرمان خدا کے مطابق عمل کرتے جس کا اسلام پر ایمان ہوگا وہ مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی بر قرار کرنے کی کوشش کرے گا نہ کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کر کے انھیں کمزور بنانے کی کوشش کرے گی۔
منگل, نومبر 12, 2019 04:16
مکتب اہلبیت (ع) میں مراجع عظام اور مجتہدین کو انتہائی قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کا کوئی بھی بیان، خطاب یا پیغام دنیا کے ہر ملک میں بسنے والے اہل تشیع کیلئے خصوصی اہمیت اور عقیدت رکھتا ہے
پير, نومبر 11, 2019 08:26
عالم اسلام کے دشمن اسلامی ممالک میں تبلیغ کے ذریعے مذہب کے نام پر شیعہ اور سنی مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کر مسلمانوں کے خزانوں کو لوٹ رہے ہیں تانکہ ملسلمان کچھ نہ کر سکیں جو حکومتیں مسلمانوں کے خزانوں کو لوٹنا چاہتی ہیں وہ مختلف بہانوں سے اسلامی ممالک اور ان کے سر براہوں کو بہکا رہی ہیں اور کبھی کبھی شیعہ سنی کے نام پر مسلمانوں کے درمیان اختلا ف پیدا کرتی ہیں حتی غیر مسلم ممالک میں بھی مسلمانوں اور غیر مسلم میں اختلاف پیدا کر کے ان کو ایک دوسرے کا دشمن بنا رہی ہیں۔
اتوار, نومبر 10, 2019 04:00
ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کا شفاف ترین ایٹمی پروگرام ہے
جمعه, نومبر 08, 2019 10:00