سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم امریکہ کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ ہیں
هفته, اپریل 13, 2019 10:30
مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوتی اور ہمیشہ آپ سے ملنے کے لئے بے چین رہتا ہوں میں آپ جوانوں سے مصافحہ بھی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری مصروفیات مجھے اس بات کی زیادہ اجازت نہیں دیتیں میں آپ سب کا شکر گزار ہوں آپ اسلام کے پاسدار ہیں آپ اپنے ملک اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ان مشکل حالات میں بھی اسلام اور ملک کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں ان تمام خدمات کا اجر اللہ تعالی آپ کو دے گا آپ میرے فرزند ہیں، آپ اسلام کی طاقت ہیں۔
جمعه, اپریل 12, 2019 10:00
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ پاسداران انقلاب ملک کا ایک منظم اور ثابت قدم ادارہ ہے جو دشمنوں کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑا ہے
جمعه, اپریل 12, 2019 04:30
شیعہ اور سنی میں اختلاف پیدا کرنے والے نہ شیعہ ہیں نہ ہی سنی ہیں یہ لوگ صرف ان دو فرقوں میں اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد کا اسلام سے کوئی سرو کار نہیں ہے کیوں کہ اگر کوئی اسلام پر اعتقاد رکھتا ہو وہ مسلمانوں کو متحد کرکے انہیں دشمنوں کے خلاف طاقتور بنانے کی کوشش کرے گا لیکن ایسے افراد مسلمانوں میں اختلاف ڈال کر انہیں کمزور بنا رہے ہیں آج عالم اسلام کو یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا لہذا کوئی بھی مسلمان بھی ایسے حالات میں عالم اسلام میں تفرقہ نہیں ڈالے گا، عالم اسلام میں اختلاف پیدا کرنے والے اسلام کے دشمنوں کے اشاروں پر عمل کر رہے ہیں۔
بدھ, اپریل 10, 2019 06:13
ہمیں حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے دنیا کو اسلام کی حقیقت سے آشنا کرنا ہے ہمیں قرآن کی حقیقی صورت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اگر دنیا کو اسلام اور قرآن کی حقیقت معلوم ہوجاے تو پوری دنیا قرآن اور اسلام کی فریفتہ بن جاے گی آج انحرافات اس لئے ہیں تانکہ لوگ اسلام اور قرآن کی حقیقت تک نہ پہنچ سکیں یہ انحرافات لوگوں کو قرآن اور اسالم سے دور کرنے کے لئے ہیں لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسلام ناب محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور دنیا کو قرآن کا عاشق بنائیں آج مسلمانوں کا سب سے بڑا ددشمن امریکہ اسلام کو نابود کرنے کے لئے ہم ممکن کوشش کر رہا ہے وہ امریکہ کچھ اسلامی کے ذریعے اسلام کو ایک وحشی اور خطرناک مذہب کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔
اتوار, اپریل 07, 2019 06:40
میں ایک طرح خوشحال بھی ہوں اور ایک طرف سے پریشان بھی ہوں آج مجھے خوشی ہے کہ جوان اسلام کی خاطر اپنی جان تک قربان کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن میں اس انقلاب کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہوں ہمیں اب پہلے سے زیادہ خطرہ ہے پہلے ہمیں دشمن کے بارے میں علم تھا لیکن اب ہمارے دشمن اپنی مخفی گاہوں سے اس انقلاب کو نقصان پہچاننے کی کوشش کریں گے مجھے امید ہے جس طرح خواتین نے اس انقلاب کو بنایا ہے اسی طرح وہ اس انقلاب کی حفاطت بھی کریں گی ایران کی تمام عورتوں کا اسلامی جمہوری ایران پر حق ہے۔
هفته, اپریل 06, 2019 06:42
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انبیاء کی بعثت کو عبودیت الہی اور کفر و طاغوت کے خلاف جنگ جیسی دو خصوصیات کے حامل نئے تمدن کے قیام کے لئے ایک عظیم تحریک قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی کی وجہ توحیدی محاذ سے طاغوتی محاذ کی دشمنی ہے۔
بدھ, اپریل 03, 2019 02:00
امام خمینی(رح) نے ایران کے اعلی حکام کو کس بات کی تاکید کی تھی؟ میں اس مبارک دن میں اسلامی جمہوری ایران کا اعلان کرتا ہوں آپ سب کو یہ دن مبارک ہو جنہوں نے اپنے جوانوں کی قربانی دے کر اس دن کو یادگار بنایا ہے آپ سب نے اسلامی جمہوری کو راے دے کر عدل الہی پر مبنی حکومت کو قائم کیا ہے اب میری یہ بہادر قوم اس انقلاب اور اسلامی جمہوری کی محافط ہے اب آپ کو اسلامی انقلاب کے مخالفین اور دشمنوں کے اہلکاروں کو اپنی صفوں سے الگ کرنا ہوگا اب پہلے سے زیادہ اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرہ ہے۔
پير, اپریل 01, 2019 02:29