امریکہ کو ہمارے ملکی میں امور مداخلت نہیں کرنی چاہیے اسے ایرانی عوام کا احترام اور ان کی جائز مانگوں کو پورا کرنا چاہیے ہمیں آزادی کی راہ میں کسی بھی سپر طاقت کا کوئی خوف نہیں لیکن اگر کسی نے ہماری تحریک میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اسے ہمارے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ہمیں کسی کے اسلحوں کی محتاجی نہیں ہے ہم اپنی عوام کے حقوق کے لئے ہر طرح کی لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن اگر کسی نے بھی ایرانی عوام پر ظلم کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاے گا شاہ نے ایران کو غلام بنا رکھا ہے شاہ جیسے ظالم کی حمایت کرنے والے بھی ہمارے لئے شاہ کی طرح ہیں۔
بدھ, نومبر 06, 2019 02:12
فرانسیسی صدر جو تمام مشکلات کے حل کو امریکی صدر کیساتھ ایک ملاقات کا مرہون منت سمجھتے ہیں، یا تو انتہائی سادہ ہیں یا امریکیوں کیساتھ ملے ہوئے ہیں
منگل, نومبر 05, 2019 08:22
ہمارے جوانوں نے جس اڈے پر قبضہ کیا ہے وہ جاسوسی اور اسلامی انقلاب کے خلاف سازشوں کو مرکز تھا امریکا کو اس بات کی امید تھی کہ شاہ کو وہاں لے جا کر سازشیں کرے گا اور ایران میں بھی ایک جاسوسی اڈہ قائم رکھے گا اور ہمارے جوان چپ چاہ بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہیں گے الحمد اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ایرانی طلباء نے امریکہ کی ساری امیدوں اور سازشوں پر پانی پھیر دیا امریکہ ہمیشہ اسلامی انقلاب کے خلاف سازشیں کرتا رہا ہے لیکن ایرانی عوام نے ہمیشہ اسے اپنی سازشوں میں ناکام بنایا ہے امریکا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
پير, نومبر 04, 2019 02:29
مراجع عظام تقلید، حشد الشعبی، ایران، اسلامی مزاحمتی بلاک، حزب اللہ لبنان، حماس، اسلامک جہاد اور انصاراللہ مغربی عبری عربی شیطانی اتحاد کے حمایت یافتہ عناصر کے نشانے پر رہے
اتوار, نومبر 03, 2019 12:07
امام خمینی(رح) نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی غلامی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کب تک اسلامی ممالک مغرب اور مشرق سے وابستہ رہیں گے؟کب تک اسلامی ممالک یورپی حکمرانوں کی اشاروں پر کام کریں گے؟ کب یہ حکمراں غفلت کی نیند سے بیدار ہوں گے کب یہ حکمراں اسلامی ممالک کی بنیادی مشکلات کو سمجھیں گے۔
جمعه, نومبر 01, 2019 01:17
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جب کسی ملک کا قانونی ڈھانچہ درھم برہم اور سیاسی خلا پیدا ہوجائے تو پھر کوئی مثبت کام انجام نہیں دیاجاسکتا
جمعرات, اکتوبر 31, 2019 03:56
سب سے پہلے میں ایران، عراق اور دوسرے ممالک کے تمام علماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حقیر نسبت اپنی محبت کا اظہار کیا ہے میں اس بات پت معذرت خواہ بھی ہوں کہ آپ کی جانب سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا پروردگار کا ہم پر یہ بہت بڑا لطف ہے کہ پوری دنیا کے علماء ہمارے ساتھ ہیں یہ دنیا ایک راستہ ہے جس کو ہمیں طہ کر کے اپنے مقصد تک پہنچنا ہے ہم اس دنیا میں رہنے کے لئے نہں آے ہیں بلکہ یہ ہمارے لئے راستہ ہے جس کو انبیاء اور ائمہ علیھم السلام کی پیروی کرتے ہوے عبور کرنا ہو گا اگر ہم اس راستے کو صحیح طریقے سے عبور کرنے میں ہماری کامیابی اور جیت ہے۔
بدھ, اکتوبر 30, 2019 02:23
جب کچھ نادانوں اور بیہودہ افکار رکهنے والوں نے امام علیہ السلام کواپنا کام انجام دینے کی اجازت نہ دی اس موقع پر امام عالی مقام نے معاویہ سے صلح کر کے اس کی ظاہری عزت وآبرو بھی ختم کر دی۔امام حسن علیہ السلام نے معاویہ کا وہی حشر کیا جو سرکار سید الشہداء نے یزید کا کیا۔
اتوار, اکتوبر 27, 2019 11:22