امریکہ شیاطان بزرگ ہے جو تیس سالوں سے اسلامی ممالک پر حکوت کر رہا ہے اور پچاس سال سے رضا خان کے ذریعے ایرانی قوم پر ظلم کر رہا تھا رضا خان نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے مسلمانون پر بے پناہ ظلم کئے ہیں لیکن ہماری قوم نے خدا پر توکل کرتے ہوے متحد ہو کر ظلم کے خلاف قیام کیا اور شھنشاہی نظام کا تختہ الٹ کراس کی جگہ ایک اسلام حکومت تشکیل دی لیکن اس انقلاب کے بعد بھی امریکہ نے ایرانی قوم سے اپنی دشمنی جاری رکھی اور ہمارے ملک کے خلاف سازشوں کے علاوہ ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیاں عائد کی ہیں آج مجھے یہ خبر سن کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں بھی امریکہ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں یہ خبر ہماری قوم کے لئے بہترین تحفہ ہے اس کے بعد ہم تنہا نہیں ہیں۔
جمعه, نومبر 22, 2019 02:25
ہر وہ آواز جو اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے بانی کے فرمان اور ان کے جانشین کی راہنمائی میں وحدت اسلامی کی پرچمدار ہے اسلام نے مسلمانوں کی کامیانی کا راز اس آیت وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقواکے ذریعہ بیان کر دیا ہے یہ آیت مسلمانوں کی پہچان ہے اگر مسلمان کامیابی چاہتے ہیں تو یہ آیت انھیں کامیابی کا راستہ بتا رہی ہے اور اگر مسلمانوں کو اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنی ہیں تو وہ بھی اس آیت میں موجود ہیں یہ آیت ہماری کامیابی اور سعادت کی کنجی ہے ہماری کامیابی اور جیت اسلامی قوانین کی پیروی میں ہے۔
جمعرات, نومبر 14, 2019 11:38
امریکہ کو ہمارے ملکی میں امور مداخلت نہیں کرنی چاہیے اسے ایرانی عوام کا احترام اور ان کی جائز مانگوں کو پورا کرنا چاہیے ہمیں آزادی کی راہ میں کسی بھی سپر طاقت کا کوئی خوف نہیں لیکن اگر کسی نے ہماری تحریک میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اسے ہمارے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ہمیں کسی کے اسلحوں کی محتاجی نہیں ہے ہم اپنی عوام کے حقوق کے لئے ہر طرح کی لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن اگر کسی نے بھی ایرانی عوام پر ظلم کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاے گا شاہ نے ایران کو غلام بنا رکھا ہے شاہ جیسے ظالم کی حمایت کرنے والے بھی ہمارے لئے شاہ کی طرح ہیں۔
بدھ, نومبر 06, 2019 02:12
حضرت امام خمینی (رح) ان ایام کو ایام الله کہتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ان ایام کی برکتوں اور سعادتوں سے استفادہ کرنا چاہیئے
بدھ, نومبر 06, 2019 08:02
سید حسن نصراللہ نے عوام کی بصیرت اور قانون کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بعض لبنانی حکام عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے تھے
هفته, نومبر 02, 2019 12:05
یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ہمارے ملک میں اسلامی ثقافت رائج ہو یہ لوگ ایرانی عوام کو اسلام اور علماء سے دور کر رہے ہیں کیوں کہ اسلام اور علماء ان کے مقاصد اور اہداف کے مخالف ہیں اگر ایران اور دوسرے ممالک میں حقیقی اسلام نافذ ہوجاے تو اغیار کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی اسلام کا یہ حکم ہیکہ مسلمانوں کے بارے میں کسی کو فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے ان لوگوں کو اس بات کا خوف ہیکہ اگر علماء حاکم بن جائیں گے تو وہ حقیقی اسلام کی پیرویہ کرتے ہوے ان کی آمیریت کو ختم کر دیں گے ۔
جمعرات, اکتوبر 31, 2019 11:45
شرعی ذمہ داری پر عمل کرنے کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
پير, اکتوبر 21, 2019 02:24
عالمی ذرائع ابلاغ یا انٹرنیشنل میڈیا موجودہ دور میں ہر جگہ موجود ہے، لیکن وہ اپنی موجودگی کا احساس مخصوص مفادات کیلئے دلاتا ہے
اتوار, اکتوبر 20, 2019 09:06