امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں شہادت کا اصلی اور بنیادی جوہر خدا سے عشق ہے لہذا لقاء اللہ کے شوق و اشتیاق سے ہٹ کر کوئی اور چیز نہیں ہے۔ محبوب حقیقی سے عشق و محبت تمام چیزوں کو مٹا دیتی ہے اس سلسلہ میں امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: تمام مشکلات کا حل عشق الہی ہے، رضاکار و فدائی افراد ایثار و خلوص اور خداوندمتعال کی ذات مقدس سے عشق و محبت کا مصداق کامل ہیں، اور شہداء شہدِ شہادت نوش کرنے والے حقیقی محبّ ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عشق الہی اور راہ معشوق میں شہید ہونے کے درمیان کیسا رابطہ ہے؟ روایات میں لفظ عشق تین بار ذکر ہوا ہے: ایک مرتبہ اس روایت " أفضلُ الناسِ مَن عَشِقَ العِباده فعانَقَها، میں ذکر ہوا ہے۔ دوسرے مقام پر سرزمین کربلا سے گزرتے وقت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زبانی بیان ہوا ہے کہ آپ علیہ السلام کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور اس سرزمین کے بارے میں آپؑ نے فرمایا: قُتِلَ فیها مِائَتَا نبی و مِائَتَا سِبْطٍ کُلُّهم شُهداءُ و مُناخُ رِکابٍ و مَصارِعُ عُشّاقٍ شُهداءَ " اور تیسرے مقام پر مشہور و معروف حدیث قدسی میں ذکر ہوا ہے: من طلبنی وجدنی من وجدنی عرفنی و من عرفنی احبنی و من احبنی عشقنی و من عشقنی عشقته و من عشقته قتلته و من قتلته فعلی دیته و من علی دیته فأنا دیته "۔ مذکورہ حدیث میں حسب ذیل عشق الہی اور سیر و سلوک کے عرفانی مراحل کو بیان کیا گیا ہے: طلب و تڑ
بدھ, مارچ 11, 2020 11:53
بدھ, مارچ 11, 2020 10:23
منگل, مارچ 10, 2020 04:26
امام خمینی(رح) کی نظر میں ایرانی قوم کی سب سے بڑی طاقت کیا تھی؟
پير, مارچ 09, 2020 04:59
کیا نہیں جانتے کہ اللہ دیکھ رہا ہے
پير, مارچ 09, 2020 02:50
رسولخدا (ص) کے جانشین اور شیعوں کے پہلے امام، حضرت علی بن ابیطالب (ع)، 13/ رجب سن 30/ عام الفیل کو کعبہ میں پیدا ہوئے
اتوار, مارچ 08, 2020 09:50
میں آج پہلی مرتبہ اس مدرسے میں داخل ہوا ہوں اغیار کے خائن ہاتھوں نے ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر رکھا تھا ہمارے اور آپ کے درمیان تفرقہ پیدا کیا ہوا تھا انہوں نے جب دیکھا کہ ایرانی قوم کے اتحاد سے انھیں نقصان ہوگا تو انہوں نے اس تفرقے سے فائدہ اٹھایا انہوں نے سالوں تک یونیورسٹیز اور دینی مدارس کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کی اب ہمیں سمجھنا چاہیے کہ اس تفرقے نے ہمیں کتنے دکھ دئے ہیں اور اس مختصر عرصے کہ اتحاد نے ہمیں کتنا عظیم گنج دیا ہے لہذا ہمیں اس اتحاد کو باقی رکھ کر اپنے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔
هفته, مارچ 07, 2020 02:43
اس تحریک کے آثار و برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہیکہ اس تحریک کی کامیابی کے بعد ہم ایسے افراد سے مل رہے ہیں جنہیں ہم پہلے سے نہیں جانتے تھے اس سے پہلے ہم اغیار کی وجہ سے ایک دوسرے سے جدا تھے اغیار نے ایرانی عوامی کو ایک دوسرے سے الگ کیا ہوا تھا اغیار نے اپنی سرگرمیوں اور اپنے نوکروں کے ذریعے ایرانی طبقوں میں تفرقہ ڈالا ہوا تھا شاہ اور اس کے نوکروں نے ایرانی عوام کے درمیان تفرقہ ڈال کر ان سے بہت بڑٰی خیانت کی تھی لیکن ایرانی قوم نے متحد ہو کر دنیا کی سپر طاقتوں کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا ایرانی قوم کی سب بڑی طاقت ان کا اتحاد ہے۔
جمعه, مارچ 06, 2020 02:35