ہم امام کے پاس تھے۔ راتوں کو امام کے خدا کے حضور گریہ و زاری اور تضرع کے گواہ ہیں
هفته, جنوری 25, 2020 08:07
اس اتحاد اور یکجہتی نے اپنے کو کامیاب بنایا ہے لہذا اس اتحاد اور یکجہتی کو اسی طرح برقرا ر رکھیں اس پارٹی بازی کو ختم کر دیں اس گروہ بازی کو چھوڑ دیں یہ حوزوی اور یونیورسٹی کی تقسیم بندی کو چھوڑ دیں اللہ جانتا ہے کہ اس تقسیم بندی اور گروہ بازی سے آپ میں سے ہر کسی کو نقصان پہنچے گا یہ اختلاف اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے مضر ہے ہمیں اس اختلاف سے پرہیز کرنا ہو گی اس اختلاف سے اسلامی انقلاب کو صرف نقصان ہو گا باہر سے آنے والے مہمان بھی ان گروہوں کو دیکھ کر اچھا نہیں سمجھتے ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دوسرے ممالک میں کیا ہورہا ہے ہمیں یہ دیکھنا ہیکہ اسلام کیا کہہ رہا ہے عقل کس بات کا تقاضا کرتی ہے۔
منگل, جنوری 21, 2020 10:30
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ ہمارے پاس آیا کرتے تھے، ہمارے ساتھ رہتے، ہماری ضرورتوں کو پورا کرتے بلکہ ہماری توقع سے بڑھ کر ہمارا خیال رکھتے تھے
بدھ, جنوری 15, 2020 08:56
شہید بھی انبیاء علیھم السلام کی طرح صرف اپنے رب کو دیکھتا ہے وہ اپنے آپ کو کچھ بھی نہیں سمجھتا اس کا ہر عمل اللہ کے لئے ہوتا ہے اس کا وجود بھی اللہ کے لئے ہوتا ہے۔
اتوار, جنوری 12, 2020 10:25
ہر عمل کی قمیت یہ دیکھ کر لگائی جا سکتی ہے ہیکہ جس کی خدمت ہو رہی وہ کون ہے لہذا جو شخص اللہ کی راہ میں اس کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے اس کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے لیکن ہر کام کی اپنی ایک قمیت ہوتی ہے جتنی بھی انجمنیں اسلام کی خاطر اپنے ملک کی خدمت کر رہی ہیں یا ہر وہ شخص جو اسلام کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اللہ تعالی کے نزدیک ان سارے کاموں کی ایک خاص اہمیت ہے اور پروردگار اپنے بندے کے دوسرے اعمال پر ان کاموں کو ترجیح دیتا ہے لیکن ان سب اعمال کے باوجود شہید فاونڈیشن کے کاموں کی اہمیت زیادہ ہے کیوں کہ جن لوگوں نے اسلام کی راہ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے یا وہ لوگ جو اسلام کی راہ میں جنگ کرتے ہوے زخمی ہوے ہیں ایسے افراد اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت کرنے کا ثواب شاید دوسرے سارے اعمال سے زیادہ ہو۔
هفته, جنوری 11, 2020 10:36
دشمن کی بزدلانہ کاروائیوں کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
اتوار, جنوری 05, 2020 09:24
امام خمینی(رح) اپنے ایک بیان میں ارشاد فرماتے ہیں کہ رات کے اندھیرے میں اس طرح دہشتگردانہ کاروائیاں دشمن کے بزدل اور ڈرپوک ہونے کی نشانی ہیں اگر بہادر ہو اگر طاقتور ہو تو رات کی تاریکی میں کیوں اس طرح کا کام کرتے ہوے مرد ہو تو مردوں کی طرح لڑو انہوں نے فرمایا کہ اس طرح کی کاروائیاں دشمن کے پاگل ہونے کی دلیل ہے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں طاقتور ہونے کی نشانیاں نہیں ہیں بلکہ آج یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ استکبار مسلمانوں کا سامنا نہیں کر سکتا لہذا مغرب کے مستکبروں نے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کو انجام دینا شروع کیا ہے۔
اتوار, جنوری 05, 2020 12:21
اسلام نے پوری دنیا کو متحد کیا ہوا ہے اسلام نے عرب، عجم، فارس، ترک اور کرد کو ایک ساتھ جمع کیا ہے اسلام اس لئے ایا ہے کہ تانکہ وہ دنیا میں اسلام کے نام پر ایک بہت بڑی امت کو تشکیل دے سکے تانکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن مسلمانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہ کر سکیں اسلام نے تمام مسلمانوں کو متحد کیا ہوا ہے اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں نے ہمیشہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے اگر عالم اسلام کو اپنے دشمنوں پر مسلط ہونا ہے تو انھیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی قائم کرنی ہو گی اختلاف سے اسلام کے دشمنوں کو فائدہ اور اسلام کو نقصان ہو گا۔
هفته, دسمبر 28, 2019 01:42