جاپان کے وزیر اعظم گزشتہ روز صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
جمعرات, جون 13, 2019 01:32
مجھے امید ہے کہ یہ عید تمام مسلمانوں کے حقیقی عید ہو گی اور مجھے امید ہیکہ ایرانی قوم کے لئے خداوند متعال کی طرف برکتیں نازل ہوں گی انسان کی اصلی اور حقیقی عید اس وقت ہو گی جس دن وہ اللہ کی رضا کو حاصل کر لے گا ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی اس دنیا کے سارے مسائل عبوری ہیں اس دنیا کی ساری کامیانی ساری ناکامیاں جلدی ختم ہو جاتی ہیں میرے اور آپ کے لئے جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ ہمارے نفس کی اصلاح ہے اس بات پر ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ خداوند متعال ہے اور ہر تقدیر وہ خود لکھتا ہے ہمیں اس بات کو مان لینا چاہیے کہ ہم اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر اس کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔
اتوار, جون 09, 2019 08:17
رمضان وہ مہینہ ہے جو خداوند متعال کی مہمانی کے نام سے پہچانا جاتا ہے،یہ وہ مہینہ ہے جو رحمتوں سے بھرا ہوا ہے،یہ وہ مہینہ ہے جس کے بارے میں رسول اکرم نے فرمایا:ماہ رمضان کی ابتدا رحمت،اس کا وسط مغفرت اور اس کا آخری حصہ جہنم کی آگ سے نجات کا باعث ہے،ماہ رمضان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کوشش کی جا رہی ہیکہ اس مختصر سی تحریر میں امام خمینی(رح (کے رمضان کے بارے میں اقوال کو بیان کیا جائے۔
جمعه, مئی 17, 2019 04:16
کسی کے بارے میں یہ سوچنا غلط ہے کہ روزہ نہیں رکھتے لیکن افاطاری کے وقت کھانے کے لئے بیٹھ جاتے ہیں اور کھانے کے لئے اپنے آپ کو روزہ دار کی ظاہر کرتے ہیں لیکن ممکن ہے ایک انسان روحانی اور اندرونی کیفیت کی وجہ سے افطار کے دسترخوان پر بیٹھتا ہو ممکن ہے ایک شخص روزہ دار نہ ہو اور رمضان المبارک کی کشتی نجات میں نہ بیٹھا ہو لیکن اگر وہ اپنے دلکے دروازے کو ہلکا سا بھی کھولتا ہے تو ممکن ہے اس کی ہدایت ہو جاے اور وہ بھی اس کشتی نجات کا مسافر بن جاے کیوں کہ اس مبارک مہینے کا ہر لمحہ فرشتوں کی گزرگاہ کا لمحہ ہے۔
منگل, مئی 14, 2019 03:53
قرآن کے بارے میں امام خمینی (ره) کے نظرئیے سے آگاہ ہونے کیلئے قرائت اور تلاوت کی طرف توجہ دینے سے متعلق آپ کی تاکیدات کو جاننا بہت اہم اور بنیادی ہے۔ قرآن کا گرویدہ شخص قرآن سے مانوس ہوجاتا ہے اور انس کی اس لذت کو دوسروں سے بھی بیان کرتا ہے۔ قرآن سے عشق و عقیدت اس بات کا موجب بنتی ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے اس کو بیان کرے
منگل, مئی 14, 2019 10:28
اس مہینے اور دوسسرے مہینوں میں بہت زیادہ فرق ہے ہمیں کوشش کرنی چاہیےکہ انشاء اللہ اس مہینے میں شب قدر کی اہمیت کو سمجھ کر پروردگار کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ بلند کرنے چاہیے کیوں کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا ہے اور پوری کائنات کی قسمت بھی اسی رات میں لکھی جاتی ہے لہذا یہ رات تمام راتوں سے افضل ہے اس کے علاوہ ہمیں اس مہینے میں دعا اور قرآن کریم کی تلاوت سے اپنے پروردگار سے بہترین رابطہ قائم کرنا چاہیے کیوں کہ یہ دعائیں ہماری روحانی طاقت ہیں جو ہمیں تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لے جاتی ہیں ۔
اتوار, مئی 12, 2019 03:34
بعض انسان اپنی نجات کے لئے سب کچھ کرتے اور دوسروں کو ہوا و ہوس اور نفسانی خواہشات کے جال سے نکالنے میں لگادیتے ہیں اور اس فانی دنیا کو کوئی اہمیت نہیں دیتے
هفته, مئی 11, 2019 08:31
تہذیب نفس سے مراد، نفس کا مقابلہ، نفسانی خواہشات پر قابو پانا اور اسے شریعت و عقل کے دائرہ میں قرار دینا ہے روایات میں اسے نفس کے ساتھ جہاد اور جہاد اکبر کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔
منگل, مئی 07, 2019 03:07