تہذیب نفس سے مراد، نفس کا مقابلہ، نفسانی خواہشات پر قابو پانا اور اسے شریعت و عقل کے دائرہ میں قرار دینا ہے روایات میں اسے نفس کے ساتھ جہاد اور جہاد اکبر کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔
منگل, مئی 07, 2019 03:07
انسان اگر کسی کی توہین کرنا چاہیے تو اسے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور میں اس کے بندے کی توہین کر رہا ہے اگر کسی مومن کی غیبت کر رہا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کے سامنے اس کے بندےی غیبت کر رہا ہے۔ ہمارے اعمال رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے برے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تکلیف ہو۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قلب مبارک ناراض نہ ہو۔
منگل, مئی 07, 2019 02:38
ہماری مہمان نوازی اور خدا کی مہمان نوازی میں بہت فرق ہے خداوند متعال کی دعوت روزے کے ساتھ ہے لیکن ہماری دعوت میں ہر طرح کا کھانا موجود رہتا ہے ضیافت الہی میں انسان کو اپنے نفس کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے اور ہر اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جو شہوت انسانی کا سبب بنتی ہے ہمیں ماہ مبارک کے آداب و قوانین پر عمل کرنا چاہیے یعنی اس کے روحانی آداب پر عمل کریں اس ضیافت الہی کی اہمیت کو سمجھیں یہ ضیافت ہمارے لئے بہت اہم ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔
پير, مئی 06, 2019 11:40
خداوند عالم نے آپ کی میزبانی کے لئے کس درجہ اہتمام کیا ہے اور آپ کو کتنا عظیم سمجھا ہے کہ اس نے اپنے ماہ میں آپ کو اپنا مہمان بنایا اور خود مہمان نواز و میزبان بنا ہے
هفته, مئی 04, 2019 10:33
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب کی حفاظت مہم ہے آج ہمیں پہلے سے زیادہ ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اس اتحاد کو قائم و دائم رکھنا ہو گا آج امریکا اور اسرائیل پہلے سے زیادہ اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے خطرہ ہیں اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو وہ مسجد اقصی کے علاوہ عرب ممالک پر قابض ہو جاے گا عالم اسلام کو متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہوگا آج عالم اسلام کا اختلاف اس بات کا باعث بنا ہے ہیکہ اسرائیل قلیت میں ہونے کے باوجود بھی وہ عرب ممالک کے کروڑوں مسلمانوں پر حکومت کر رہا ہے اگر مسلمانوں کو اسرئیل کو زمینی پیشرفت سے روکنا ہے تو انہیں متحد ہو کرصہیونیزم طاقت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
جمعه, اپریل 19, 2019 12:33
امام خمینی (رح) کے پوتے سید حسن خمینی نے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے امریکا کے غیر قانونی اور خطرناک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام قومی یکجہتی اور اتحاد سے دینا ہوگا ۔
جمعرات, اپریل 11, 2019 12:50
اسلامی انقلاب کے آئین میں ایرانی عوام کے ہر فرد کو اپنی راے دینے کا حق حاصل ہے، آئین کی تشکیل ایران میں موجود ہر طبقہ کے فرد کو شرکت کرنی چاہیے سب آئیں اور اپنی راے دے کر ملک کو اس بحران سے نجات دلائیں یہاں پر اقلیتوں کے تمام حقوق کی رعایت کی جاے گی اور ان کے حقوق ان کو دئے جائیں گے اسلام کی نظر میں اقلیتوں کی بہت اہمیت ہے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں ہر مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہو گی۔
اتوار, مارچ 31, 2019 01:18
۲۴ رجب سن ۷ ھ ق تاریخ کا ایسا دن ہے جس دن حضرت علی علیہ السلام کے ہاتھوں جنگ خیبر میں قلعۂ خیبر فتح ہوا ہے
اتوار, مارچ 31, 2019 10:55