ہمارے جوانوں نے جس اڈے پر قبضہ کیا ہے وہ جاسوسی اور اسلامی انقلاب کے خلاف سازشوں کو مرکز تھا امریکا کو اس بات کی امید تھی کہ شاہ کو وہاں لے جا کر سازشیں کرے گا اور ایران میں بھی ایک جاسوسی اڈہ قائم رکھے گا اور ہمارے جوان چپ چاہ بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہیں گے الحمد اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ایرانی طلباء نے امریکہ کی ساری امیدوں اور سازشوں پر پانی پھیر دیا امریکہ ہمیشہ اسلامی انقلاب کے خلاف سازشیں کرتا رہا ہے لیکن ایرانی عوام نے ہمیشہ اسے اپنی سازشوں میں ناکام بنایا ہے امریکا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
پير, نومبر 04, 2019 02:29
اسلامی انقلاب کی تحریک نہ کسی سے مخصوص تھی نہ ہو گی کیوں کہ اسلام کسی ایک قبیلہ سے مخصوص نہیں تھا اسلام عالم بشریت کے لئے تھا اسلام صرف مسلمانوں کے لئے نہیں تھا پروردگار نے انبیاء علیھم السلام کو بھی انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا تھا ہم نے بھی یہ انقلاب اسلام کے لئے لایا ہے یہ ملک اسلامی ملک ہے اسلامی تحریک کسی ایک ملک سے مخصوص سے نہیں ہے ہماری اسلامی تحریک بھی وہی تحریک انبیاء علیھم السلام ہے رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تعلق عرب سے تھا لیکن ان کی دعوت جہانی تھی انہوں پوری دنیا کو حق کی طرف دعوت دی تھی۔
اتوار, نومبر 03, 2019 11:55
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ایران اور افغانستان ہمارے ہمسایہ ملک ہیں ان دونوں ممالک میں صلح اور امن ہمارے ملک کے لئے مہم ہے انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے علاقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے عمران خان نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقت ہے جس سے جنگ کسی بھی ملک کے لئے فائدہ مند نہیں ہو گی بلکہ گفتگوسے تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ایران اور افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے لئے مہم ہے۔
جمعه, ستمبر 27, 2019 02:21
کوئی یہ فکر نہ کرے کہ ایرانی حکومت اور اور ایرانی فوج جواب دینے سے قاصر ہے جب بھی ضرورت محسوس ہو گی میں ایرانی عوام کے نام پیغام دوں گا اور صدام حسین اور اس کے حامیوں کے لئے یہ بات ثابت ہو جاے گی کہ ایران کسی بھی حملے کا جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے ہماری جوابی کاروائی میں اس بات کا خیال رکھا جاے گا کہ ہمارے جواب سے عراق کی مظلوم عوام کو نقصان نہ پہنچے لیکن اگر عراق نے اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی تو میں ایرانی قوم کو ملک کا دفاع کرنے کا حکم دوں گا۔
پير, ستمبر 23, 2019 10:13
ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ تہران اپنے دفاع سے ذرہ برابر غافل نہیں ہے اور حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں جارح فوجی مارے جائیں گے۔
جمعه, ستمبر 20, 2019 07:59
اس وقت ایران میں جو بھی ہو رہا ہے اس کی وجہ رضا شاہ اور اس کی حکومت ہے ایران میں جو بھی خرافات ہو رہے ہیں ان کی وجہ پہلوی حکمران تھے پہلوی حکمرانوں نے اسلام کی جگہ امریکی اور برطانوی ثقافت کو ایران میں رائج کیا ہوا تھا شاہ نے امریکی اسلام کو حقیقی اسلام کی جگہ دی تھی جبکہ ایک ایسے ملک میں جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے وہاں حقیقی اسلام کی ضرورت ہے لیکن شاہ نے مسلمانوں کو نظر انداز کرتے ہوے امریکہ اور برطانیہ کو خوش کرنے کے لئے امریکی اسلام کو رائج کر رکھا تھا۔
بدھ, ستمبر 18, 2019 05:53
تاریخ گواہ ہے کہ یہودیوں نے پیغمبر اسلام (ص) کو قتل کرنے کے لیے کیا کیا حربے نہیں اپنائے اور کیا کیا چالیں نہیں چلیں
پير, ستمبر 16, 2019 02:40
سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ قرار دیا: ملیحہ لودھی
هفته, اگست 17, 2019 01:01