بارہویں دن کی دعا

بارہویں دن کی دعا

بدھ, مئی 06, 2020 01:34

مزید
ماہ مبارک رمضان قرب الہی حاصل کرنے کا مہینہ ہے

ماہ مبارک رمضان قرب الہی حاصل کرنے کا مہینہ ہے

امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ ماہ رمضان المبارک میں ضیافت الہی قرب الہی کا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس مہینے میں انسان کو اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن میں بھی تبدیلی لانی چاہیے جس طرح انسان کسی مہمانی میں جانے سے پہلے خود کو آراستہ کرتا اور نئے کپڑے پہنتا ہے اسی طرح انسان کو اس مبارک میں ضیافت الہی پر جانے سے پہلے تقوی اور پرہیز گاری کے لباس سے مزین کرنا چاہیے یہ وہ مہینہ ہے جو سارے مہینوں سے افضل ہے اس کی راتیں ساری راتوں سے بہتر ہے اس کے دن سارے دنوں سے بہتر ہیں یہ مہینہ قرآن کریم کے نزول کی وجہ سے سارے مہینوں سے افضل ہے اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اس مہینے میں روزے کی توفیق دی تانکہ وہ اس کی بارگاہ میں مغفرت اور بخشش طلب کر سکیں ۔

پير, اپریل 27, 2020 11:54

مزید
امام خمینی (رح) کے جوتے چمک رہے تھے

آیت اللہ امامی کاشانی

امام خمینی (رح) کے جوتے چمک رہے تھے

پير, اپریل 06, 2020 11:18

مزید
کن لوگوں کے ہاتھوں میں دنیا اور آخرت ہے؟

کن لوگوں کے ہاتھوں میں دنیا اور آخرت ہے؟

خو زستان نے اسلام اور انسانی اقدار اور ملک کی شرافت کے لئے کوشش کی ہے اور ہمیشہ کوشش کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے ہی کوشش کرے گا اس نے اپنے شہداء کو اللہ تعالی کے پاس بھیجا ہے خوزستان نے اس دوران حق اور باطل کے مقابلے میں ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے اور پورے ملک کے لئے نمونہ عمل بنا ہے یہ جو شہداء کی تصاویر ہمارے سامنے ہیں یہ سب اللہ تعالی کی بارگاہ میں پہنچ چکے ہیں انہوں نے اسلام کی دعوت پر لبیک کہا اور اپنے لئے کامیابی حاصل کی ہے یہ لوگ دنیا میں بھی کامیاب ہیں اور آخرت میں بھی ہم سب کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہم سب اللہ کی طرف سے آے ہیں اور سب کو اسی بارگاہ میں واپس جانا ہے ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ سب اللہ کی امانت ہے ہمارا اپنا کچھ بھی نہیں ہے۔

بدھ, اپریل 01, 2020 11:08

مزید
عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مکتب میں سب سے نمایاں اور برجستہ خصوصیت آپؑ کے بے مثال عرفان میں پوشیدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں خداوندِمتعال کی معرفت ایک مخصوص معرفت ہے۔ آپؑ، خدا کی معرفت کے بحر بیکراں میں غرق تھے۔ حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا عرفانی پہلو آپؑ کی پرسوز و پرخلوص دعاؤں کے درمیان موجیں مار رہا ہے اور مکمل طور پر واضح ہے خاص طور پر امامؑ سے منقولہ دعائے عرفہ آپؑ کے اوجِ عرفان کی حکایت کرتی ہے۔ دعائے عرفہ میں امام علیہ السلام کی مناجات کا ایک نہایت خوبصورت جملہ حسب ذیل ہے: متیٰ غِبتَ حتّی تحتاج الیٰ دلیل یدلّ علیک؟ ومتیٰ بعُدت حتّی تکون الآثار ھی الّتی توصل الیک عَمیت عین لاتراک علیھا رقیباً و خسرت صفقۃ عبد لم تجعل لہ من حبّک نصیباً۔ اے خدا! تو کس وقت غائب اور نظروں سے اوجھل ہوا تاکہ تجھ پہ دلالت کرنے کے لئے کسی دلیل و برہان کی ضرورت پڑے جو تیری جانب رہنمائی کرے، تو ہم لوگوں سے کب دور ہوا تا کہ آثار و مخلوقات ہمیں تیرے نزدیک کریں۔ وہ آنکھ اندھی ہوجائے جو تجھے اپنا محافظ نہ سمجھے اور وہ بندہ بہت نقصان میں ہے جس کے لئے تو نے اپنی دوستی میں سے کچھ حصہ اور فائدہ قرار نہ دیا ہو۔

هفته, مارچ 28, 2020 10:28

مزید
بہت سچے تھے

بہت سچے تھے

اتوار, مارچ 22, 2020 01:17

مزید
Page 12 From 31 < Previous | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next >