منجی بشریت کی ولادت باسعادت

منجی بشریت کی ولادت باسعادت

زندگی کے انفرادی اور اجتماعی و سماجی ہر شعبہ میں آپ (ع) کی سیرت اور طرز عمل وہی ہے جو رسولخدا(ص) اور ائمہ اطہار (ع) کی تھی

جمعرات, اپریل 09, 2020 08:31

مزید
دوست اور دشمن سے ملنے کا طریقہ

دوست اور دشمن سے ملنے کا طریقہ

آپ دیکھیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد تاریخ اسلام کے سب سے بڑے مرد حضرت امیر علیہ السلام نے اپنی حکومت کے دوران جن کی حکومت کی وسعت کافی بڑی تھی اپنے لوگوں سے کتنا اچھا برتاو رکھا تھا ان کی اتنی بڑی حکومت میں کوئی بھوکا شخص نہیں تھا انہوں نے اپنی ذاتی زندگی بڑی سادگی سے بسر کی وہ ایک ملک کے سربراہ ہونے کے باوجود بھی سادہ کھانا کھاتے تھے اور لوگوں سے کس قدر پیار اور محبت سے ملتے تھے اور رات کی تاریکی میں اپنے کاندھوں پر کھانا اُٹھا کر غریب اور یتیم بچوں کے درمیان تقسیم کرتے تھے جب کہ حضرت کا یہ عمل ان کی شہادت کے بعد معلوم ہوا کہ امیر علیہ السلام اتنی بڑی مملکت کے سربراہ ہونے کہ باوجود رات کی تاریکی میں خود غریب اور یتیم بچوں کے درمیان کھانا تقسیم کرتے تھے۔

پير, مارچ 30, 2020 11:08

مزید
بعثت رسولؐ امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

بعثت رسولؐ امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

اسلام پہلے دن سے ایک صاف و شفاف چشمہ کی طرح ظاہر ہوا اور اس کے بعد آہستہ آہستہ پھیلتا گیا اور آخر کار ایک سمندر میں تبدیل ہو گیا۔ توحید کا نعرہ مکہ کی تاریک فضا میں گھونجا اور آپؐ کو حکم ہوا کہ اپنی عالمی رسالت کا آغاز جزیرۂ عرب سے کریں۔ آپؐ نے فرمایا: بے شک میں خدا کی طرف سے تمہارے اور تمام لوگوں کے لئے بھیجا گیا ہوں اسی طرح قرآن کی بعض آیات اس حقیقت کی تائید کرتی ہیں مثال کے طور پر سورۂ انبیاء، انعام اور اعراف کے بعض آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپؐ کی دعوت روز اول سے ہی پوری انسانیت کے لئے تھی۔

اتوار, مارچ 22, 2020 04:30

مزید
ایرانی فوج کے خلاف بولنے کون لوگ ہیں؟

ایرانی فوج کے خلاف بولنے کون لوگ ہیں؟

میں اسلام کی راہ میں لڑنے والے جوانوں خصوصا فضائییہ فوج کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں ہمارے یہ جوان اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر اللہ کی خاطر اسلام کو زندہ کرنے کے لئے لڑھ رہے ہیں میں ایران کی پوری قوم کا شکر گزار ہوں جو اس وقت اسلام کی خاطر ظالم اور جابر حکمرانوں کا مقابلہ کر رہی ہے ایسا نہیں کہ ہر کوئی اس میدان میں آسکتا ہے بلکہ یہ عشق کی منزل ہے جس کا نفس پاک ہوگا وہی اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر سکتا ہے اللہ جسے چاہتا ہے اپنے کام کے لئے انتخاب کرتا ہے۔

بدھ, جنوری 29, 2020 04:57

مزید
امام خمینی(رح) کی آمد کے بارے میں ان کی بہو کا بیان

امام خمینی(رح) کی آمد کے بارے میں ان کی بہو کا بیان

گھر میں ایک عجیب قسم کی پریشانی کا ماحول تھا ایسے حالات میں اچانک ایران سے خبر موصول ہوئی کہ بختیار نے قتل عام کا حکم دیا ہے۔

منگل, جنوری 28, 2020 02:57

مزید
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تاریخ ولادت با سعادت ۲۰ جمادی الثانی ہے اور امام خمینی (رہ) کی ولادت بھی اسی تاریخ میں ہوئی۔ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں حقیقت میں اگر ایک انسان کامل کو ایک عورت کے وجود میں متعارف کرایا جائے تو اس کا واحد مصداق حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔ امام خمینی (رہ) اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ کی ولادت کا دن ایک عظیم الشان دن ہے اس دن ایک ایسی خاتون نے اس دنیا میں قدم رکھا جو تمام مردوں میں موجودہ تمام اچھی صفات کی برابری کرتی ہیں، ایک ایسی خاتون دنیا میں تشریف لائی ہیں جو تمام انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں بلکہ ایسی خاتون دنیا میں آئی ہے جس کے اندر تمام انسانی حیثیات جلوہ نما ہیں۔ ایک اور مقام پر امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کا دن نہایت ہی عظیم الشان دن ہے اور آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت ایسے ماحول میں ہوئی جب عورت کو ایک انسان کی حیثیت سے معاشرہ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا اور اس کا وجود زمانہ جاہلیت میں مختلف اقوام کے نزدیک شرمساری اور شرمندگی کا سبب شمار کیا جاتا تھا، ایسے فاسد اور خوف زدہ ماحول میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے ذریعہ عورت

منگل, جنوری 28, 2020 10:45

مزید
حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ایک تاریخی معجزہ اور عالم وجود کا افتخار ہیں: جب خداوندمتعال نے انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اس نے حکم دیا کہ "وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائكَةِ إِنىّ‏ِ جَاعِلٌ فىِ الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُواْ أَ تجَعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَ نحَنُ نُسَبِّحُ بحِمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنىّ‏ِ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمونَ" ( بقرہ/ ۳۰) اے رسول، اس وقت کو یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں اور انہوں نے کہا کہ کیا اسے بنائے گا جو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے جب کہ ہم تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں تو ارشاد ہوا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔

منگل, جنوری 28, 2020 10:35

مزید
عراق و شام کے بعد افغانستان میں حملے

عراق و شام کے بعد افغانستان میں حملے

ایران کے خلاف مختلف اقدامات کیے گئے، ایران کا محاصرہ کرنے کے لیے ایران کے ہمسایہ ممالک میں امریکی فوجی اڈے بنائے گئے اور عرب ممالک میں ایران فوبیا پھیلا کر سنی شیعہ جنگ شروع کرنے کی ناپاک کوششیں بھی کی گئیں

جمعرات, دسمبر 19, 2019 10:42

مزید
Page 15 From 38 < Previous | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next >