رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی امریکہ کو وارننگ

رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی امریکہ کو وارننگ

امریکہ مسلمانوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں عالم اسلام کی طاقت امریکہ سے کہیں زیادہ ہے پوری دنیا کی نظریں اس وقت اس لڑائی پر ہیں دنیا یہ دیکھنا چاہتی ہیکہ اس لڑائی کا انجام کیا ہوگا عالم اسلام کو متحد ہو کر امریکا کا مقابلہ کرنا چاہیے امریکہ اس وقت خود اندرونی مشکلات سے دچار ہے اور ممکن ہے امریکہ میں بسنے والے کالے امریکی مظالم کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کریں امریکی حکام کالی چمڑی والوں کو اپنا غلام سمجھتے ہیں اور ان کو اپنے ہی ملک میں پریشان کیا جا رہا ہے یہ کس ذھنیت کے لوگ ہیں جو اپنے ہی عوام پر رنگ کی وجہ سے ظلم کر رہے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہیکہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے امریکا کے ان مظالم کو دیکھ کر بھی خاموش ہیں۔

هفته, نومبر 23, 2019 01:31

مزید
نماز جمعہ ایک سیاسی عبادت ہے: امام خمینی(رح)

نماز جمعہ ایک سیاسی عبادت ہے: امام خمینی(رح)

نماز جمعہ کے خطبوں میں ملکی مسائل کو بیان ہونا چاہیے نماز جمعہ کے خطبوں میں مسلمانوں کی مشکلات اور ان کے لئے راہ حل کو بیان کرنا چاہیے محمد رضا خان کی جنایات اور مظالم کو ان خطبوں میں بیان کرنےکی ضرورت ہے اس کے علاوہ ایران کی مظلوم عوام کو انھی خطبوں کے ذریعے شاہ کے خلاف تحریک چلانے کی دعوت دینی چاہیے نماز جمعہ ایک ایسی عبادت ہے جو سیاست کے ساتھ مدغم ہے اسلام میں سیاسیت عین دیانت ہے یہاں سیاست دین سے الگ نہیں ایسا نہیں ہیکہ لوگ جائیں اور عبادت کر کے چلے آئیں اور کوئی ان کی اقتصادی، مذھبی اور ثقافتی مشکلات بیان نہ کرے بلکہ نماز جمعہ میں دینی مسائل کے ساتھ ساتھ لوگوں کی دنیاوی زندگی سے متعلق مسائل کو بھی بیان کرنا چاہیے۔

جمعرات, نومبر 07, 2019 05:09

مزید
ایران اپنا فیصلہ خود کرے گا: امام خمینی(رح)

ایران اپنا فیصلہ خود کرے گا: امام خمینی(رح)

رضا شاہ کی حکومت غیر قانونی اور غیر شرعی تھی وہ اب بھی ایرانی عوام کے حقوق کو پامال کر رہا ہے اور ایرانی عوام پر بے پناہ ظلم کر ڈھا ہے اس کے مظالم کی وجہ سے ایرانی قوم اس کو اور اس کے خانداان کو قبول نہیں کر رہی ایران میں اکثریت مسلمانوں کی ہے لھذا صہیونیزم نظام کے سقوط کے بعد اسلامی حکومت قائم کی جاے گی اس وقت ایرانی عوام اسلامی حکومت کی مانگ کر رہی ہے ایران میں اسلامی حکومت ہونا چاہیے نہ کہ شھنشاہی نظام شاہ نے ایرانی عوام کو دنیا کی سپر طاقتوں کا غلام بنا رکھا ہے ہماری قوم کو یہ غلامی منظور نہیں ہم اپنی قوم کو اس غلامی سے آزادی دلوانا چاہتے ہیں۔

هفته, نومبر 02, 2019 03:54

مزید
امریکہ دوسرے ممالک پر ظلم کرنا چھوڑ دے: امام خمینی(رح)

امریکہ دوسرے ممالک پر ظلم کرنا چھوڑ دے: امام خمینی(رح)

تم ہرگز یہ خیال نہ کرنا کہ ایک ملک قوانینِ عدالت کے مطابق چلایا جائے نہیں ایسا نہیں، مثلاً آپ امریکہ کا ملاحظہ کریں جس کا شمار بڑے ممالک میں سے ہوتا ہے اور اس میں جمہوریت پائی جاتی ہے اور اس نے حقوق بشر کے اعلانیہ پر دستخط کئے ہیں اور وہ حقوق بشر و عوام کی آزادی کے بارے میں داد و فریاد کرتا یے وہاں ایسا نہیں کہ مکمل آزادی ہو یا عدالت کا مکمل نفاذ ہو۔

هفته, اکتوبر 26, 2019 10:25

مزید
فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا دن

فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا دن

اسلامی ایران کا مقصد صرف اور صرف غاصب اسرائیل کا مظلوم فلسطینی عوام کی سرزمین سے نکالنا ہے اور زبردستی قبضہ کی مذمت کرنا ہے

منگل, اکتوبر 01, 2019 09:12

مزید
کشمیر میں ہو رہے قتل عام کے خلاف تہران میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

کشمیر میں ہو رہے قتل عام کے خلاف تہران میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

آج صبح دس بجے یونیورسٹی کے طلباء نے اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے جمع ہر کر کشمیر میں ہو رہے ظلم کی مذمت کی طلباء نے اپنے ہاتھوں میں کشمیر کے حق میں لکھے ہوے انگلش اور ہندی کے بینر اٹھا رکھے تھے جس میں انہوں نے ہندوستانی حکومت کے فیصلے کو آئین کے خلاف قرار دیا اور حکومت اور عوام سے بھی کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

جمعرات, اگست 08, 2019 03:53

مزید
دعا ہماری مشکلات کی کنجی ہے:اما خمینی(رح)

دعا ہماری مشکلات کی کنجی ہے:اما خمینی(رح)

ساری دعائیں ذریعہ ہیں ساری عبادتیں ذریعہ ہیں یہ ساری عبادتیں اور دعائیں اس لئے ہیں تانکہ انسان اپنے حال کو ظاہر کر سکے یعنی انسان اس کمال تک پہنچ جاے کہ وہ جو بھی دیکھے حق دیکھے لوگوں کو دعا سے الگ نہیں کرنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ ہم یہ کہیں کہ ہم اب قرآن مجید پڑھ رہے ہیں لہذا ہمیں دعا کی کوئی ضرورت نہیں مسلمانوں کو دعا کے ساتھ انس پیدا کرنا چاہیے قرآن اور دعا الگ الگ نہیں ہیں جس طرح قرآن سب کے لئے ہے اسی طرح دعائیں بھی سب کے لئے ہیں دعائیں قرآن کریم کی شرح ہیں دعائیں قرآنی آیات کی مفسر ہیں۔

جمعرات, مئی 23, 2019 02:06

مزید
مدینہ منورہ میں شیعہ بچہ کے بے دردی سے قتل پر مغربی اور سعودی میڈیا کا سکوت

مدینہ منورہ میں شیعہ بچہ کے بے دردی سے قتل پر مغربی اور سعودی میڈیا کا سکوت

مدینہ منورہ میں 7/ سالہ شیعہ زائر بچہ کے گلے کو شیشے سے کاٹ دیا گیا

اتوار, فروری 17, 2019 11:01

مزید
Page 4 From 7 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7