امام خمینی(رح): بات صرف گریہ کی نہیں ہے اور گریہ دار جیسی صورت بنانے کی نہیں ہے، بلکہ اس میں کچه سیاست ہے۔ ہمارے ائمہ (ع) اپنی خداداد بصیرت کے پیش نظر یہ چاہتے تهے کہ ان قوموں کو یکجا اور متحد کردیں تاکہ ان کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
جمعه, دسمبر 12, 2014 11:14
اس الٰہی اور حسینی(ع) جهنڈے کے نیچے لوگ خودبخود منظم ہوجاتے ہیں۔
هفته, دسمبر 06, 2014 10:27
ظالم کے مقابلہ میں اور حکومت ظلم وجور میں، عورتوں اور مردوں کو نہیں ڈرنا چاہیے۔ حضرت زینب(س) نے یزید کے سامنے اسے اس قدر رسوا کیا کہ بنی امیہ اپنی پوری تاریخ میں اتنے رسوا نہیں ہوئے تهے۔
منگل, نومبر 04, 2014 01:46
دوران گزشتہ، مدرسہ فیضیہ میں عاشور کے دن امام خمینی(رح) کے اس یادگار خطاب کو یاد کیجئے۔ ایک عالم جس کے پاس نہ کوئی مسلح سپاہی ہے، نہ کوئی ہتهیار لیکن پهر اس عزت اور وقار کے ساته گفتگو کرتا ہے کہ اپنی عزت کے آگے دشمن کو گہٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیتا ہے
اتوار, نومبر 02, 2014 02:10
اگر یہ لوگ حقیقت میں سمجه جائیں اور سمجها دیں کہ مسئلہ کیا ہے اور یہ عزاداری کس لیے ہے اور اس گریہ کی اتنی اہمیت اور خدا کے پاس اس کا اتنا ثواب کیوں ہے؟ تو اس وقت ہمیں رونے والی قوم نہیں کہیں گے، بلکہ ہمیں انقلابی قوم کہیں گے۔۔۔
بدھ, اکتوبر 29, 2014 06:56
امام خمینی: میں نے کئی بار یہ اعلان کیا ہے کہ میں نے کسی شخص کے ساته بهی، چاہے وہ کسی مرتبے کا بهی ہو بهائی چارے کا پیمان نہیں باندها ہے، میری دوستی ہر فرد کے عمل کے صحیح ہونے میں پوشیدہ ہے۔
بدھ, اکتوبر 29, 2014 12:49
خدا وند عالم سے دعاگو ہوں کہ آج جب کہ پوری دنیا کے شرک وکفر کے نمائندے کاندهے سے کاندها ملا کر امت مسلمہ کو شکست دینے کا نا پاک ارادہ کر چکے ہیں؛ خود ہمیں اپنے حصار میں لے کر اپنی خاص رحمت ورافت اور لطف وکرم کے شمول حال قرار دے۔
جمعرات, اکتوبر 09, 2014 08:44
خدایا! ایسی آنکه عطا کر جو تیرے لیے روئے ایسا ہاته عطا کر جو صرف تیرا دامن پکڑے۔ اور ایسی جان عطا کر جو تیری راہ میں چلی جائے۔
اتوار, اکتوبر 05, 2014 03:19