عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مکتب میں سب سے نمایاں اور برجستہ خصوصیت آپؑ کے بے مثال عرفان میں پوشیدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں خداوندِمتعال کی معرفت ایک مخصوص معرفت ہے۔ آپؑ، خدا کی معرفت کے بحر بیکراں میں غرق تھے۔ حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا عرفانی پہلو آپؑ کی پرسوز و پرخلوص دعاؤں کے درمیان موجیں مار رہا ہے اور مکمل طور پر واضح ہے خاص طور پر امامؑ سے منقولہ دعائے عرفہ آپؑ کے اوجِ عرفان کی حکایت کرتی ہے۔ دعائے عرفہ میں امام علیہ السلام کی مناجات کا ایک نہایت خوبصورت جملہ حسب ذیل ہے: متیٰ غِبتَ حتّی تحتاج الیٰ دلیل یدلّ علیک؟ ومتیٰ بعُدت حتّی تکون الآثار ھی الّتی توصل الیک عَمیت عین لاتراک علیھا رقیباً و خسرت صفقۃ عبد لم تجعل لہ من حبّک نصیباً۔ اے خدا! تو کس وقت غائب اور نظروں سے اوجھل ہوا تاکہ تجھ پہ دلالت کرنے کے لئے کسی دلیل و برہان کی ضرورت پڑے جو تیری جانب رہنمائی کرے، تو ہم لوگوں سے کب دور ہوا تا کہ آثار و مخلوقات ہمیں تیرے نزدیک کریں۔ وہ آنکھ اندھی ہوجائے جو تجھے اپنا محافظ نہ سمجھے اور وہ بندہ بہت نقصان میں ہے جس کے لئے تو نے اپنی دوستی میں سے کچھ حصہ اور فائدہ قرار نہ دیا ہو۔

هفته, مارچ 28, 2020 10:28

مزید
مسلمانوں کی شہادت پر امت مسلمہ کا دل خون ہو گیا ہے، بھارت انتہاء پسند ہندوؤں کو روکے

مسلمانوں کی شہادت پر امت مسلمہ کا دل خون ہو گیا ہے، بھارت انتہاء پسند ہندوؤں کو روکے

پاکستان کی ظریف کے بھارتی مسلمانوں کیخلاف تشدد پر موقف کی حمایت

جمعه, مارچ 06, 2020 10:19

مزید
امریکہ انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ اُس کا ظاہری جاہ و حشم اُسے غرق ہونے سے بچا نہیں پائیگا، آیت اللہ خامنہ ای

امریکہ انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ اُس کا ظاہری جاہ و حشم اُسے غرق ہونے سے بچا نہیں پائیگا، آیت ...

جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے مسئلے میں امریکی اب پشیمان ہو چکے ہیں

بدھ, فروری 19, 2020 11:01

مزید
امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں پارلیمنٹ منبر کو انتخاب کرنے کا معیار

امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں پارلیمنٹ منبر کو انتخاب کرنے کا معیار

اسلامی نظام میں پارلیمنٹ کے فرائض: حضرت امام خمینی (رہ) کی سیاسی افکار میں پارلیمنٹ کے مقام و منزلت اور اس کے کچھ اہم فرائض ہیں جن میں سے ایک اہم موضوع قانونگزاری ہے، اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کا اہم فریضہ ہے کہ وہ مختلف زاویوں سے ملکی نظام کے لئے بہترین قوانین بنائے۔ امام خمینی (رہ) کی سیاسی افکار میں بہترین پارلیمنٹ تمام چیزوں کو بہتر اور بدترین پارلیمنٹ تمام چیزوں کو برا بنا دیتی ہے لہذا کلی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پارلیمنٹ کا اہم فریضہ ملکی نظام اور لوگوں کی مشکلات کے حل میں پوشیدہ ہے۔

منگل, فروری 18, 2020 12:17

مزید
ایرانی قوم امریکہ کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹی رہے گی

ایرانی قوم امریکہ کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹی رہے گی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خدا کے لطف و کرم سے اسلامی جمہوریہ ایران ہر لحاظ سے بہتر ہے کیونکہ اس کے پاس اسلامی نظام ہے

پير, فروری 17, 2020 10:36

مزید
"صدی کی ڈیل"، ٹرمپ کی موت سے پہلے مَر جائیگی

"صدی کی ڈیل"، ٹرمپ کی موت سے پہلے مَر جائیگی

فلسطین کا واحد حل اصلی فلسطینی باشندوں کی مرضی کیمطابق نظام حکومت کا قیام ہے

جمعرات, فروری 06, 2020 10:56

مزید
سنیچری ڈیل کے خلاف عالم اسلام ، بالخصوص فلسطین سراپا احتجاج

سنیچری ڈیل کے خلاف عالم اسلام ، بالخصوص فلسطین سراپا احتجاج

غرب اردن کے مختلف شہروں، بیت المقدس اور غزہ میں دسیوں ہزار فلسطینیوں نے سڑکوں پر نکل کر شرمناک سینچری ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا -

جمعه, جنوری 31, 2020 12:50

مزید
کیا واجب نماز میں بڑی سورتوں  کا پڑھنا جائز ہے؟

کیا واجب نماز میں بڑی سورتوں کا پڑھنا جائز ہے؟

نماز واجب میں بڑی سورتوں کا پڑھنا کہ جو نماز کے وقت کے گذر جانے کا باعث بنے جائز نہیں ہے

منگل, جنوری 28, 2020 11:31

مزید
Page 21 From 61 < Previous | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | Next >