جس دن ( پہلی ذی القعدہ) حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت ہوئی تو وہ دن جناب نجمہ خاتون، امام رضا اور امام کاظم علیھما السلام کے لئے نہایت ہی مسرت و خوشی کا دن تھا کیونکہ ایک ایسی بیٹی دنیا میں آئی کہ جس نے دلوں کو جلا بخشی۔ انتظار کی گڑیاں ختم ہوئیں اور مدینہ منورہ میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی ولادت ہوئی۔
جمعرات, جولائی 04, 2019 08:12
شیعوں کے چھٹے امام جعفر صادق علیہ السلام 7 ربیع الاول 83 ھ ق کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوے امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپ مقام امامت پر فائز ہوے آپ مکتب جعفریہ کے بنیان گزار ہیں اس مکتب نے اسلامی تعلیمات کو زندہ کیا ہے اور جو موقع آپ کو ملا تھا اُس میں آپ نے ایک بہت بڑا ثقافتی انقلاب برپا کیا اسلامی ثقافت کی تبلیغ کے علاوہ آپ نے اسلامیات اور فقہ میں بہترین شاگردوں کی تربیت کی جنہوں نے اسلام کو ایک نئی زندگی بخشی ہے اور حقیقی شیعت کی ثقافت کو جو کہ اسلام ناب محمدی سے لی گئی تھی دنیا تک پہنچائی اور آخر کار 25 شوال 148 ھ ق کو دشمن نے فرزند رسول خدا ص کو زہر دے کر شہید کیا آپ کو آپ کے والد اور دادا امام حسن علیہ السلام کے ساتھ جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔
هفته, جون 29, 2019 03:18
ابوعبداللہ، جعفر بن محمد بن علی بن الحسن بن علی بن ابی طالب علیہ السلام معروف بہ صادق آل محمد شیعوں کے چھٹے امام ہیں، جو کہ اپنے والد امام محمد باقرعلیہ السلام کی شہادت کے بعد 7 ذی الحجہ سن 114 ھ ق کو آنحضرت کی وصیت کے مطابق امامت کے منصب پرفائز ہوۓ ۔
جمعه, جون 28, 2019 11:55
عبدالعظیم بن عبداللہ بن علی بن حسن بن زید بن حسن بن علی بن ابی طالب علیہم السلام ہیں جو عبدالعظیم حسنی کے نام سے مشہور ہیں.
بدھ, جون 19, 2019 10:07
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کچھ افراد کو اپنی عالمی رسالت کی غرض سے حبشہ کی جانب روانہ کیا وہاں کے بادشاہ " نجاشی" نے ان کا اچھا استقبال کیا اور ان کی دلجوئی کی اور اس کے نتیجہ میں جعفر طیّار کے نام سے مشہور جعفر بن ابی طالب کی سرپرستی میں حشبہ کی جانب ایک اور گروہ کو بھیجا گیا۔
بدھ, جون 12, 2019 05:38
امام خمینی(رح) اپنی کتاب چالیس حدیث میں فرماتے ہیں شفاعت اور ہدایت کے معنی ایک ہیں شفاعت کو ہدایت کے معنی میں استعمال کیا جااتا ہے مولوی کا بھی یہی نظریہ ہے مثال کے طور پر آپ ایک کوزے کو دریا میں ڈال دیں تو ہم اس کوزے سے زیادہ پانی نہیں بھر سکتے اسی طرح ہم جتنا اس دنیا میں تلاش کریں گے کہ ہماری ہدایت ہو جاے ہماری یہی کوشش اس دنیا میں ہماری شفاعت کا سبب بن سکتی ہے اعمال باقی رہنے والے ہیں یہی اعمال جو ہماری شفاعت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
بدھ, جون 12, 2019 03:52
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 8 جون 1981 کو اسلامی انجمنوں کے اعلی حکام اور منبران سے خطاب کرتے ہوے فرمایا اسلامی جموریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قوانین کی خلاف ڈیکٹیٹر شپ ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نہ ماننا ڈیکٹیٹر شپ ہے شوری نگھبان(گارڈین کونسل) کی طرف سے تائید شدہ قوانین کی خلاف ورزی ڈیکٹیٹر شپ ہے عدلیہ کے فیصلوں کی طر توجہ نہ دینا ڈیکٹیٹر شپ ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کی خلاف ورزی کرنا ڈیکٹیٹر شپ ہے۔
هفته, جون 08, 2019 01:02
فرعون کے ساحروں سے حضرت موسی (ع) کا مقابلہ عید کے دن تھا
بدھ, جون 05, 2019 01:42