آستان مجازی نیٹ ورک کے مطابق، پاکستانی کاروان آل یاسین نے امام خمینی(رح) کے حرم مطہر میں حاضری دی اور آپ کی زیارت کرتے ہوئے، خراج تحسین پیش کیا۔
سالار کاروان، محمد علی شفیر نے ہم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دور حاضر میں جب پوری دنیا، غیر انسانی کرتونوں میں مبتلا ہیں، یہاں صاحب حرم کے فرمودات اور ارشادات کو اگر ہر ایک اپنا نصب العین اور لائحہ عمل بنا لے تو ہرگز صراط مستقیم، اسلام اور انبیائے عظام کی راہ کهویں گے نہیں۔
شفیر نے مزید کہا: امام خمینی(رح) کی پاکستانی عوام اچهی طرح شناخت رکهتی ہے، یہاں تک کہ امام(رہ) کے انتقال کے موقع پر پاکستان سے مختلف طبقے سے تعلق رکهنے والے لوگ دستہ ہائے عزا کی شکل میں جوق در جوق ایران کی طرف رواں ہوگئے تهے تاکہ اپنے عزیز سے آخری وداع کرسکیں۔
شفیر نے امام راحل کو با اقتدار شخصیت بتاتے ہوئے کہا: امام خمینی(رح) ایسی شخصیت کے مالک تهے جو حالات سے آگاہ اور مضبوط تهی اسی لئے تمام ادوار میں دیگر سربراہان ممالک کیلئے نمونہ عمل اور اسوہ کی حیثیت رکهتی ہیں۔
زائر حرم، جناب شفیر نے اپنے کلام کے اختتام میں کہا: وہ اقتدار اور عزت نفس جو امام خمینی(رح) نے اپنے وجود میں پرورش دے رکها تها، عصر حاضر کے وہ عظیم اسلامی انقلاب بـپا کرنے کا سبب بنا اور اس وجہ سے آپ(رہ) کے نام مبارک اور یادیں ہمیشہ کیلئے یادوں اور ذہنوں میں زندہ وجاوید رہنے کاباعث بن گیا۔
بشکریہ شبکہ مجازی آستان