پیغام انقلاب

پیغام انقلاب

اب ہر طرف بہار ہے ایمان وامن کی // ہے کتنا خوشگوار یہ انجام انقلاب

ہم کو دیا خمینی نے پیغام انقلاب

انسانیت کو بخشا ہے انعام انقلاب

آیت کی طرح بارگہ کردگار سے

ہوتا ہے ان کے سینے پہ الہام انقلاب

حق کی طرف بڑهے تهے جو باطل کے اژدهے

ہر ایک کو نگل گیا ضرغام انقلاب

ایران نے لہو کے سمندر میں ڈوب کر

کتنا بلند کردیا ہے نام انقلاب

ایران کے جوانوں پہ جس کا خمار ہے

ہر شخص چاہتا ہے وہی جام انقلاب

اب ہر طرف بہار ہے ایمان وامن کی

ہے کتنا خوشگوار یہ انجام انقلاب

کهولیں گے جا کے حضرت حجۃ (عج) کے سامنے

باندها ہے غازیوں نے جو احرام انقلاب

 

مظفر سلطان ترابی ـ ہندوستان

ای میل کریں