جماران کے مطابق، خواتین وعائلی امور کے نائب صدر اسلامی جمہوریہ ایران، خانم مولاوردی ایک وفد کی قیادت کرتی ہوئی اٹلی کا دورہ کی۔ پوپ فرانسس نے ویٹکن میں وفد سے ملاقات کے دوران کہا: اظہار رائے کی آزادی کے معنی یہ نہیں کہ دیگر ادیان ومذاہب ومقدسات کی توہین کرنا بهی آزاد ہے!
پوپ نے اس ملاقات میں ایران اور چه ملکوں کے درمیان جاری جوہری طاقت کے مذاکرات کی بهی حمایت کرتے ہوئے کہا: میں ایرانی عوام کے ساته اور حکومت کی حمایت میں ہوں۔
نائب صدر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت، ہمراہ وفد نے ویٹیکن کے عہدیداروں اور وزیر اعظم جناب کارڈنل پیٹرو پارولین کے ساته بهی ملاقات اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
کارڈنل وزیر اعظم نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خطے میں اہمیت وکارساز کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی مشرق وسطی میں امن وسلامتی، استحکام ومصالحت قائم کرنے کی تمام تر کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔