خمین میں امام کا تاریخی گھر، میوزیم میں تبدیل ہوگا

خمین میں امام کا تاریخی گھر، میوزیم میں تبدیل ہوگا

خمینی جیسی عظیم اور کم نظیر شخصیت کا تعارف، حضرت کی شأن وحیثیت کے مطابق ہونا چاہیئے اور مختلف ذرائع سے استفادہ کرنا ضروی ہے۔

خمینی جیسی عظیم اور کم نظیر شخصیت کا تعارف، حضرت کی شأن وحیثیت کے مطابق ہونا چاہیئے اور مختلف ذرائع سے استفادہ کرنا ضروی ہے۔

جماران کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین علی کمساری نے شہر خمین میں امام خمینی(رح) کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے پر ہونے والی دوسری فکری نشست میں، عصر حاضر میں امام خمینی(رح) کی منحصر و منفرد شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:

ایسی عظیم اور کم نظیر شخصیت کا تعارف، حضرت کی شأن وحیثیت کے مطابق ہونا چاہیئے اور مختلف ذرائع سے استفادہ کرنا ضروی ہے، میوزیم جیسے جو عام لوگوں کےلئے قابل دسترس ہے اور عوامی رفت وآمد کا مرکز بھی ہے، آپ کی شخصیت کا پہلے سے زیادہ تعارف کرنے میں اہم کردار رکھ سکتا ہے۔ 

کمساری نے مزید کہا: ان نشستوں میں کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بانی جمہوری اسلامی ایران کے تعارف کے سلسلہ میں مذکورہ پروجیکٹ کے ایگزیکٹو  اور موسسہ نے جو اقدامات کیئے ہیں ان کے مابین ایک مشترکہ فکری نتیجہ سامنے آئے اور دستاویزات، لائبریری کے منابع، محفوظ شدہ دستاویزات اور آواز اور تصویری حوالے سے امام خمینی(رح) کے میوزیم کی تزئین و سجانے کے متعلق موسسہ کی کارکردگی بہترین ہونی چاہیئے۔

پروجیکٹ کے ایگزیکٹو نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سب کی کوشش ہونی چاہیئے کہ تمام  قابل تاثیر مطالب کو بنیادی پیش فرضوں کے سانچے میں نکالیں، کہا: ممکن ہےکہ یہ مکان اس قدر خاص ہو کہ ایران میں موجود کسی بھی میوزیم کے ساتھ قابل موازنہ نہ ہو، کیونکہ یہ مکان خاص امتیازات کےحامل ہے۔

 انھون نے اس نکتے پر تاکید کرتے ہوئے کہ اگر آپ ایک تفکر و نظریہ کو کسی گھر میں بند کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلئے اس میوزیم میں بہت ہی ہنرمندانہ کام ہونا چاہیئے۔ اسناد اور دستاویزات کی مدد سے مستقبل میں عام لوگوں کو امام کی زندگی اور خاندان امام سے آشنا کرنا اور اس مکان کو ایک ثقافتی میراث میں بدلنا اور اسی طرح ملک کے چند بہترین، پسندیدہ اور نادر میوزیم میں تبدیل کرنا اس پروجیکٹ کے منجملہ اہداف میں سے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق شہر خمین میں موجود امام خمینی(رح) کا تاریخی گھر کا آئندہ سال کے ساتویں مہینے میں بطور امام خمینی(رح) میوزیم، افتتاح ہوگا۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں