خمینی کرد مُحکم دین احمد (ص)
شنید م آن شریعت پاسبان رفت
صدائے غیب در گوشم رسیدہ
''خمینی زیب ِ بستان ازجہان رفت "
( 1989)
وہ تھے عالم وفاضل متقی و باکردار
کل تلک تھے دنیا میں اور کر رہے تھے راج
اِک جہان واقف ہے نام سے خمینی کے
'' سربراہ ِ ایراں تھے خُلد میں گئے ہیں آج "
(1989)
حامل ِقلب ِصفا پاک تھا جنکا ضمیر
لائے تھے وہ انقلا ب جسکی نہیں ہے نظیر
آئی ندائے سروش خُلد میں داخل ہوئے
" مجتہد دین ِ حق یعنی خمینی شہیر "
( 1989)
نیساں اکبر آبادی ( پاکستان)