حضرت امام (رح) نے سابق روس ٹوٹنے سے قبل اور جس وقت کسی کو بھی اس اہم واقعہ کی توقع تک نہیں تھی،گورباچف کے نام ایک خط میں بہت ہی جلد اس عالمی طاقت ٹوٹنے کی پیش بینی کے ساتھ، سابق روس کے سربراہاں کو راہ حق کی دعوت دی : ’’ جناب آقائے گورباچف ! اب یہ بات سب کے لئے واضح و روشن کہ اس کے بعد کمیونزم کو دنیا کے تاریخی سیاسی عجائب گھروں میں تلاش کرنا پڑ ے گا۔ ( گورباچف کے نام امام راحل کا تاریخی خط)
ابھی بہت ہی کم مدت امام راحل (رح) کے تاریخی خط سے گزری تھی کہ دنیاوالے فرط حیرت اور تعجب میں مبہوت تھی کہ سابق روس کی حکومت ٹوٹ گئی !