امام خمینی عظیم شخصیت تھے

امام خمینی عظیم شخصیت تھے

اگر یہ مسلمان متحد ہو گئے تو وه دنیا کی سب سے طاقتور قوم بن سکتے ہیں

آپ اپنے بارے میں بتائیں؟

میں امضا ہوں کشمیر سے میرا تعلق ہے، میں نے msc کیا ہے اور رسرچ کر رہی ہوں۔

آپ نے امام خمینی کو کب سے اور کیسے پہچانا؟

میں بچپن سے امام سے آشنا ہوں، جب میں بہت چھوٹی تھی تب سے میں امام خمینی کو اپنا لیڈر مانتی ہوں امام خمنی وہ شخصیت ہیں جس نے رضا شاہ جیسی طاقت کے جو یہودیوں اورامریکہ کا آلہ کار تھا شکست دی اور اس کے خلاف اس وقت آواز اٹھائی جب ساری دنیا خاموش تھی۔

امام کے تفکرات کے بارے مین آپ کی کیا راے ہے؟

امام نے دنیا کے سامنے صحیح اسلام پیش کیا اور بتایا کہ ذکر حسین کے ساتھ فکر بھی حسینی ہونا ضروری ہے آپ نے اس وقت ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جب آپ کے ہاتھ خالی تھے لیکن اس کے با وجودبھی دنیاکوحقیقی اسلام سے روشناس کرایا۔

آپ کی نظر میں امام کے پاس ایسی کون سی طاقت تها جس وجہ سے امام نے شاہ سے مقابلہ کیا اور اس سے شکست دینے میں کامیاب ہوئے؟

امام خمینی عظیم شخصیت تھے اور اس کام کے لئے خدا نے ان کو چنا تھا۔

امام کی صفات حمیدہ میں سے آپکو کس صفت نے انکی طرف جذب کیا؟

امام نے عورتوں کو گھروں میں قید نہیں کیا بلکہ عورت کو اسلامی قوانین کے ساتھ جینا سکھایا۔

آپ کی نظر میں کشمیر میں کتنے لوگ امام کے افکار سے متاثر ہیں؟

بہت زیادہ، آپ کشمیر کے جوانوں کے لئے ایک اسلامی ہیرو ہیں، امام خمینی نے آل محمد کے کردار کو خود میں ضم کیا اور اس شخص کو ہرایا جو مغربی تمدن کو ایران میں حاوی کرنا چاہتا تھا۔

امام خمینی کی فکر اتحاد بین المسلمین کے بارے میں امام خمینی (ره) کی فکر کے متعلق آپ کی کیا راے ہے؟

اتحاد آج مسلمانوں کی ضرورت ہے اور اگر یہ مسلمان متحد ہو گئے تو وه دنیا کی سب سے طاقتور قوم بن سکتے ہیں۔

 

آپ کی نظر میں یوم القدس سے امام کے کیا اہداف تھے؟

امام خمینی نے دنیا کے سامنے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور دنیا کو یہ درس دیا کہ اگر کہیں پر بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہو ہمارا فرض ہے ظالم  کے خلاف آواز بلند کریں۔

آپ ایک جملے میں امام کے متعلق کیا کہیں گی؟

آپ پوری دنیا کے لئے راہنما تھے۔

ای میل کریں