تاریخی تحقیقی فاونڈیشن اور اسلامی انقلاب انسائیکلوپیڈیا کے سر براہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی امام خمینی کی مردم سالاری کی وجہ سے کامیاب ہوا ہے
مشھد مقدس سے تسنیم نیوز کی رپوٹ کے مطابق: حجۃ الاسلام سید حمید روحانی نے فردوسی یونیورسٹی کے ادبیات کالج میں امام خمینی کے افکار میں تحریف کے خطرات کے موضوع پر ہونے والی ایک لیبرل کانفرنس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا:اس دوسو سالہ پروپیگنڈے کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں کے اندرسے خود اعتمادی ختم ہو گئی اور لوگ مغرب سے وا بستہ ہو گئے ان حالات اور اس مرحلہ میں امام خمینی نے لوگوں کو دشمن کی زھرآلود افکار کے مضر اثرات اور انکو اپنی صلاحیتوں کی طاقت سے آگاہ کیا۔
انھوں نے مزید کہا:ایرانی قوم کی تحقیر یا یہ کہا جائے کے ایرانی قوم کے اندر شرافت انسانی نہیں پائی جاتی یہ وہ باتیں اور اقدامات ہیں جنکا فری میسنس ( Freemasons) نے اس ملک میں اپنےقدم جمانے کے لئے سہارا لیا وہ لوگ دینداری کو ترقی میں رکاوٹ سمجھتے تھے اور انہوں نے اس سلسہ میں بھت ساری کتابیں اور مضامین بھی لکھے ہیں۔
تاریخی تحقیقی فاونڈیشن اور اسلامی انقلاب انسائیکلوپیڈیا کے سر براہ نے کہا:وہ یہ سوچ رہے تھے کہ ہم کچھ علماء کو متأثرکر کے Freemasons ساتھ ملحق کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا: اس نظام کا دوسرا مقصد رخنہ اندازی ہے جس کی وجہ سے مشروطہ تحریک کی حالت یہ ہوئی کہ وہ برطانیہ کی سفارت کے دروازہ پر جا پہنچی اور انہوں نے قاجار سے بھی زیادہ ظالم وجابر حکمراں ایران پر مسلط کر دیا۔
1962ء میں جب امام خمینی علیہ الرحمہ نے اسلامی تحریک شروع کی تو یہ لوگ کہنے لگے کہ پوری مغربی اور مشرقی دنیا شاہ کی حکومت کو مانتی ہے لہذا جو بھی تحریک سر اٹھائے گی سفید انقلاب کے پیروں تلے روند دی جائے گی۔
انہوں نے کہا: کچھ لوگ آیة الله خامنه ای کو اس لئے نہیں مانتے کہ ان کے نظریات کو رد نہیں کر سکتے اور وہی لوگ امام خمینی علیہ الرحمہ کو اس لئے مانتے ہیں کہ ان کے نظریات کو اپنی پسند کے مطابق مانتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ان کے امام علیہ الرحمہ کے نظریات انہیں کے زمانے میں ناٖفذ ہونے کے لائق تھے ۔
انہوں نے مزید کہا: کچھ افراد کی طرف سے بعض ایسی باتیں سامنے آتی ہیں کہ جو اسلامی انقلاب کی بنیادی افکاری کے موافق نہیں ہوتیں ۔ یہ لوگ فری میسنس ( Freemasons) ہیں جو تحریف کرکے اپنا الّو سیدھا کرنا چاہتے ہیں ، ایران کا اسلامی انقلاب امام خمینی کی مردم سالاری کی وجہ سے کامیاب ہوا ہے لہذا ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ صدارتی اور پرلمانی انتخابات میں ایسے لوگ کامیاب ہوکرسامنے آیں جو انقلاب اور امام خمینی علیہ الرحمہ کی افکار پر عقیدہ نہ رکھتے ہوں ، ہمارے طلاب کو ملک میں جاری مسائل اور کمیوں کے سلسلہ میں بے طرف نہیں رہنا چاہئے۔