شب عید تھی۔ تینوں محکمہ کے سربراہاں حاج سید احمد کے گھر پہ جمع تھے۔ ایسے میں امام ؒبھی تشریف لائے۔ اسی وقت عراق کی طرف سے ہوائی حملہ شروع ہو گیا۔ امام بالکل سکون کی حالت میں ہنس کر فرمانے لگے: ’’یہ اتنے بے وقوف ہیں کہ ان کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ایسے حالات اور اس طرح کی اہم شب میں بمباری کرنا اس بات کا سبب ہوتا ہے کہ لوگوں کے دلوں میں ان کی طرف سے عداوت ودشمنی پیدا ہوجائے گی‘‘۔ وہ چیز جو امام کی لغت میں موجود نہیں تھی وہ خوف واضطراب اور وحشت کی کیفیت ہے۔