"امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" کی عنقریب اشاعت

"امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" کی عنقریب اشاعت

"امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" فارسی زبان کے علاوہ عربی اور انگریزی میں بیک وقت ترجمہ کیا جا رہا ہے۔

آٹھ سو سے زائد علمی مقدموں اور مقالوں پر مشتمل امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے بیانات کا مجموعہ "امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" کے نام سے علمی مرجع کے طور پر عنقریب شایع ہوگا۔ یہ علمی مجموعہ فلسفہ اور الہیات، فقه اور اصول، آثار اور کلیات، تاریخ اور حوادث اور شخصیات جیسے اہم موضوعات پر مشتمل ہے جو 1395 ہجری شمسی کے آخر تک زیور طبع سے آراستہ ہوگا۔

موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی ریسرچ اسسٹنٹ نے اس ضمن میں جماران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

موسسه تنظیم و نشرآثار امام خمینی کے ذریعے 1394 ھ،ش میں انجام پانے والے اہم تحقیقی منصوبوں میں سے ایک "امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" کو ترتیب دینا ہے جو محققین اور اسکالروں کے آٹھ سو سے زائد علمی مقدموں اور مقالات پر مشتمل ہے۔

علی داستانی نے مزید کہا: "امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" کو مختلف علمی اور انتظامی گروہوں کے نظارت میں ترتیب دیا جا رہا ہے جو سینکڑوں علمی مقالات میں سے انتخاب شدہ آٹھ سو گیارہ علمی مقالوں کا مجموعہ ہے جس کو ایک مناسب علمی مرجع کے طور پر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

جماران کی رپورٹ کے مطابق، بعض دانشوروں اور ادیبوں کے تعاون سے "امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" پر کام کا آغاز 1379 ھ،ش میں ہوا۔ "امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" کے ڈیزائنرز اور منتظمین کے مطابق امام خمینی[رح] کی شخصیت اور افکار سے دلچسپی رکھنے والے افراد  کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے یہ ایک علمی ریفرینس ہینڈ بُک ہے جو تمام افراد کےلئے علمی  اور معلوماتی مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔ "امام خمینی انسائیکلو پیڈیا" فارسی زبان کے علاوہ عربی اور انگریزی میں بیک وقت ترجمہ کیا جا رہا ہے جو 1395 ھ،ش کے آخر تک تدوین اور اشاعت کے مراحل سے گذر کر منظر عام پر آئےگا۔ انشاءاللہ تعالی

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں