مصر کے ایک بزرگ رہنما نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

مصر کے ایک بزرگ رہنما نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

امام خمینی(رح)، ائمہ طاہرین(ع) کے علمی ونظری سیرت پر پورے وجود کے ساتھ یقین رکھتے تھے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مصر کی اخوان المسلمین تنظیم کے ایک اہم رہنما نے کربلا میں حاضر ہو کر شیعہ مذہب قبول کر لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، اخوان المسلمین مصر کے رہبر "مصباح الردینی" نے گزشتہ ہفتے اپنے کربلا کے سفر کے دوران بدھ کے روز حرم مطہر امام حسین علیہ السلام میں اپنے شیعہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق، مصباح الردینی اخوان المسلمین کے رہنما ہونے کے علاوہ مسلمان علماء کی عالمی کونسل کے رہنما بھی شمار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کربلا میں حرم مطہر امام حسین علیہ السلام کے امام جماعت آیت اللہ سید مرتضیٰ قزوینی کی موجودگی میں شہادت ثالثہ زبان پر جاری کرکے مولائے کائنات اور دیگر ائمہ اطہار علیھم السلام کی ولایت اور بلافصل جانشینی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ کا اقرار کیا۔
انہوں نے حرم مطہر میں ہونے والی نماز جماعت میں شرکت کرنے کے بعد منبر پر تقریر بھی کی جبکہ کربلا کے حوزہ علمیہ نے اس عظیم شخصیت کے شیعہ ہونے کے اعزاز میں ایک جشن کا اہتمام بھی کیا۔
واضح رہے کہ مصباح الردینی مصر کے مفتی یوسف القرضاوی کے ساتھی، اخوان المسلمین کے معنوی باپ اور مصر کے سابق صدر جمہوریہ محمد مرسی کے معنوی رہبر بھی شمار ہوتے ہیں۔

 ۔۔۔

اللہ تعالی نے حضرت رسول اکرم [ص] اور اہل بیت عصمت وطہارت کی اطاعت اور پیروی کو تمام مسلمانوں پر فرض اور واجب قرار دیا ہے، یہاں معصومین[ع] کی شناخت، ان انوار مقدسہ کی اطاعت کی راہ میں موثر وکارساز ثابت ہوگی۔

امام خمینی(رح)، ائمہ طاہرین(ع) کے علمی ونظری سیرت پر پورے وجود کے ساتھ یقین رکھتے تھے اور ہر ممکنہ موقع سے احسن طریقے سے فائدہ لیتے ہوئے فکری گمراہی یا افراط و تفریط میں گرفتار لوگوں کو صحیح اور الہی راستے کی نشاندہی فرماتے۔ چنانچہ حضرت امام (رح) نے 76 سال کی عمر میں اپنی مایہ ناز کتاب "شرح چہل حدیث " میں شیعہ کے صحیح عقیدہ کے بارے میں امام باقر(ع) سے منقول احادیت کا ذکر کرتے ہیں۔ بے شک ان احادیت میں بہت سے دروس دیانتدار لوگوں کےلئے ہیں، ان میں سے ایک جو تشنہ معارف حقہ اہل بیت علیہم السلام تھے اور دنیا ومافیہا کو پس پشت ڈال کر حرم مطہر سید الشہداء علیہ السلام میں حاضری دی اور دل کی سیاہیوں کو انوار حسینی[ع] سے روشن ومنور کرنے کی توفیق حاصل کی، جناب الردینی ہے، طوبی لہ علی ہذہ السعادہ۔

والسلام علی من اتبع الہدی

ای میل کریں