امام کے فرمایشات کو آج کی زبان میں بیان کرنےکی ضرورت

امام کے فرمایشات کو آج کی زبان میں بیان کرنےکی ضرورت

امام خمینی کے فرمایشات کو آج کی زبان میں بیان کرنے کی اشد ضرورت ہے اور آج کی زبان میں دہرایا جائے۔

امام خمینی کے فرمایشات کو آج کی زبان میں بیان کرنے کی اشد ضرورت ہے اور آج کی زبان میں دہرایا جائے۔

جماران رپورٹ کے مطابق، حجت  الاسلام والمسلمین سید ہادی خامنه ای نے امام خمینی کے موقف اور مطالبات کے مطالعہ پر حساسیت کو مطلوب اور پسندیدہ امر قرار دیتے ہوئے، کہا: معاشرے کے تمام مسائل کا حل، ثقافتی امور کی انجام دہی پر موقوف ہے۔

انہوں نے 1982ء میں آٹھ مادوں پرمشتمل امام خمینی کے دستور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں صرف اسی پیغام پر اکتفاء نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس پیغام کو اپنے اور دوسروں کےلئے آج کی زبان میں بیان کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اصولی طور پر ثقافتی امور کی انجام دہی کا مقصد بھی یہی ہےکہ ایسے بنیادی نکات کو آج کی زبان میں دہرایا جائے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ "پہلی غلطی کے نتیجے میں بہت سی دوسری غلطیوں کے سرزد ہونے کا امکان پایا جاتا ہے، اس لئے آئندہ ایسی غلطیوں کی روک تھام کےلئے اقدام کرنا چاہئے" کہا: ضروری ہےکہ امام اور اس کے اہداف کی صحیح شناخت پر کام کیا جائے۔

خامنه ای نے اس نکتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ" انبیاء علیہم السلام کو عوام تک اپنا پیغام خود ان کی زبان میں پہنچانے میں ﺑﮍﯼ ﻣﮩﺎﺭﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﺗﮭﯽ، کہا: ایٹمی مذاکرات کے نتیجے میں جہاں ایک طرف مغربی دنیا اور امریکہ کی پہچان ہوئی وہیں ان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو کر رہ گیا۔

انہوں نے مشکلات کی نشاندہی اور مسائل کی شناخت کے ساتھ، ان کے راہ حل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسائل کو حل کرنے کا فارمولہ، عوامی بیداری کے فروغ کی کوششوں پر منتہی ہوتا ہے کیونکہ عوامی بیداری کے نتیجے میں عوامی خدشات بھی بڑھ جاتا ہے اور افکار و نظریات کے تصادم کی صورت میں اعلی افکار اور نظریات کو ہی غلبہ حاصل ہوتا ہے۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں