امام کا حامی اور استاد، آیت اللہ پسندیدہ

امام کا حامی اور استاد، آیت اللہ پسندیدہ

حضرت آیت اللہ، ملت ایران کی اسلامی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انقلاب اسلامی نیز امام خمینی کی حمایت کی۔

حضرت آیت اللہ، ملت ایران کی اسلامی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انقلاب اسلامی نیز امام خمینی کی حمایت کی۔

جماران کے مطابق، ۲۲ آبان ۱۳۷۵ھ، بمطابق ۱۲ نومبر ۱۹۹۶ء کو حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے بڑے بھائی آیت اللہ پسندیدہ کی رحلت کا دن ہے اور آج ۱۲ نومبر، اس عظیم شخصیت، امام خمینی علیہ الرحمہ کا حامی اور استاد کی سالگرہ کا دن ہے۔

قائد تحریک اور بانی اسلامی جمہوریہ ایران حضرت روح اللہ الخمینی الموسوی (طاب ثراہ) کے معزز بھائی جناب آیت اللہ سید مرتضی پسندیدہ، سنہ ۱۲۷۴ ھ شمسی کو ایران، صوبہ اراک کے شہر "خمین" میں پیدا ہوئے۔

والد گرامی، آیت اللہ سید مصطفی صاحب کی شہادت کے بعد، سید مرتضی نے گھر کے امورات نیز چھوٹا بھائی روح اللہ [حضرت امام] کا تعلیم و تربیت کے سرپرستی کو اپنے والدہ گرامی بمعہ پھوپھی جان کے ہمراہ، بہترین طریقہ سے سنبھالا اور ہر موڑ پر روح اللہ کا ساتھ دیا۔ حضرت امام نے ایک طویل مدت تک بھائی جان کے حضور سے علمی اور اخلاقی کمالات سے بہرہ مند ہوئے۔ سید مرتضی صاحب خود حوزوی دروس، مقدمات سے سطوح عالیہ تک کے علوم کو اصفہان کے نامور اساتذہ کے کلاسوں سے دریافت کیا اس کے بعد، آیات و مجتہدین عصر کے دروس خارج میں بھی شرکت کرنے کی رخصت ملی۔

جائے پیدائش خمین میں واپس پہنچے تو فقہ و اصول، علم کلام اور منطق کی تدریس، آغاز فرمایا۔

رضا خان کی بادشاہیت کے دورانیہ میں آیت اللہ پسندیدہ، پہلوی حکومت کے جابرانہ اور ظالمانہ رویے کے خلاف آواز بلند کرنے اور مزاحمت ایجاد کرنے کے بنا پر ایک مدت کےلئے آبائی شہر سے دور کردیا گیا اور ایک زمانہ میں جبری کشف حجاب کے خلاف تحریک چلانے پر کورٹ میں سزا سنایا گیا۔

حضرت آیت اللہ، ملت ایران کی اسلامی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور انقلاب اسلامی نیز امام خمینی کی حمایت کی خاطر، بارہا فوجی محکمہ میں پیش کیا گیا اور مقدمے کی سماعت کردیا گیا تھا۔ آخر الامر، عالم ربانی فقیہ عالی مقام، ۲۲ آبان ۱۳۷۵ھ، بمطابق ۱۲ نومبر ۱۹۹۶ء کو رحمت رب کا پیارا ہوا اور دعوت حق کو لبیک کہہ کر دار بقاء کی طرف کوچ کرگئے اور حضرت معصومہ (س) کی بارگاہ کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں