آپ اپنا تعارف کرایں؟
میرانام ظفر عالم خان ہے میرا تعلق پاکستان کے شہر اسلام آباد سے ہے میں ایک تاجر ہوں اور کچھ اخبارات میں کالم نگار ہوں۔
آپ نے امام کو کب اور کیسے پہچانا؟
جب سے انقلاب آیا ہے تب سے امام کو جانتا ہوں اخبارات کے ذریعے امام کی شخصیت سے آشنائی پیدا کی اور فخر محسوس ہوا کے ایک مسلمان نے پورے مغرب کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا یہ کبھی سوچا بھی نھیں تھا کے ایک مسلمان اس زمانے میں ان کا مقابلے میں کھڑا ہو جائے گا لیکن امام رہ نے اس انقلاب سے ثابت کردیا کے اگر آپ حق پر ہیں تو کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کی کیا رائےہے؟
جو مقام ان کو ملا ہے وہ ان چند لوگوں میں سے ہے کہ جو اپنی مرضی بلکہ اللہ کی مرضی کی حکومت کی خواہش کرتے ہیں اور اس کو پورا کرتے ہیں، ایسا تاریخ انسانیت میں کبھی نہیں ہوا، تو یہ اپنی نوعیت کے پہلے انسان ہیں جنہوں نے اس مقام کو حاصل کیا ہے، مذہب کے نام پر لوگوں کو جمع کرنا آسان کام ہے لیکن انسانیت کے نام پر لوگوں کو جمع کرنا مشکل کام ہے امام نے ظالموں اور ایسے سرمایہ داروں کے خلاف آواز اٹھائی جنھوں حرام طریقہ اور مظلوموں کا حق مار کر دولت جمع کی تھی ان کے خلاف آواز اُٹھائی امام کی شخصیت ایسی شخصیت تھی جس نے اس ملک میں ایک نا ممکن تبدیلی کو وجود میں لایا اور ایران میں ایک باطل طاقت کو گرا کر ایک حق اور انصاف پر مبنی حکومت تشکیل دی جس کا اصلی مقصد معارف دینی کی تشہیر تھی۔
کیا پاکستان کے مسلمان امام کی فکر سے متاثر ہیں؟
پاکستان مسلمانوں کا ایک بہت بڑا ملک ہے وہاں کے مسلمان اس انقلاب کی قدر کرتے ہیں میں خود اہل سنت سے تعلق رکھتا ہوں لیکن امام کے لئے ایک خاص جذبہ رکھتا ہوں لیکن پاکستان میں کچھ لوگ جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ خود اپنے آپ سے بیزار ہیں، لوگوں کو بیدار ہونے دیں سبھی سمجھ جائیں گے کہ امام کی فکرکیا تھی اور آپ کیا چاہتے تھے اس وقت پاکستان میں مختلف فکر کے لوگ ہیں جن میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں بس صرف اپنے اہداف کے حصول میں مصروف ہیں اور کچھ لا شعور افراد کو مذہب کے نام پر بھکایا جا رہا ہے۔
یوم القدس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
یہ مسلمانوں کو متحد کرنے کا بہت اچھا سبب تھا کہ مسلمان اپنے بنیادی مسئلہ یعنی قبلہ اول کے ساتھ سب کے جذبات جڑے ہیں اس لئے اس مسئلہ پر سب ایک ہو جائیں اور جب تک سارے مسلمان ایک آواز ہو کر نہیں بولیں گے تب تک فلسطین کو اس کے حقوق ملنا مشکل اور یوم قدس یکجہتی کا دن ہے ۔
آپ انقلاب سے پہلے اور بعد کے ایران میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟
اگر عوام آپ کے ساتھ ہے تو سب کچھ صحیح ہے ، آج ہم دیکھتے ہیں کہ ساری عوام امام خمینی اور انقلاب کے نام پر سڑکوں پر اتر رہی ہے۔
امام خامنہ ای کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیلات ہیں؟
یہ ایرانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو امام خمینی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای ملے ہیں جو اسی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
امام خمینی کی شان میں آپ ایک جملہ کیا کہنا چاہیں گے؟
آدمی آتے ہیں چلے جاتے ہیں لیکن سوچ اور جو کہتے ہیں وہی رہ جاتے ہیں۔