شہیدوں نے اللہ تعالی کے ساتھ میثاق کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے مقدس لہو کے اعجاز سے اسلامی جمہوریہ ایران کو طاقتور بنایا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین عبدالرحیم نجفقلی زاده سرایی نے شہداء، جانبازوں اور فداکاروں کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر صدر اسلام، انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہیدوں کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی روشنی میں شہیدوں نے خدا سے کئے ہوئے میثاق کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے وعدے کو نبھایا ہے اور شہدوں کے مقدس لہو کے اعجاز سے آج اسلامی جمہوریہ ایران روز بروز طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔
سرایی نے مزید کہا: امام خمینی کے بقول، ملت ایران کو صدر اسلام کے لوگوں پر فوقیت حاصل تھی اور یہ قوم اگر حضرت امام حسین علیہ السلام کے دور میں موجود ہوتی تو عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام کو تنہائی کا سامنا کرنا نہ پڑھتا اور انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے دوران شہداء کی عظیم قربانیاں اس بات کا بین ثبوت ہے۔
نجفقلی زادہ نے واقعہ عاشور کے بعض پہلووں کی تشریح کے ضمن میں دفاع مقدس کی قربانیوں کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا: سرفراز ایرانی قوم نے اپنے بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند پوری دنیا کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہےگی اور کسی بھی وقت دشمن کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دےگی۔
مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے واضح کیا: شہداء کے مقدس لہو کی بدولت، ایرانی قوم، پھر کبھی امریکہ کے دھوکے میں نہیں آئےگی۔
حجت الاسلام نے کہا: انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران امام کے فرمان کے مطابق ملت ایران نے مشرق اور مغرب کی دو سپر پاور طاقتوں کی انانیت کو للکارتے ہوئے اسے خاک میں ملا دیا اور اسی بیس پر اسلامی دستورات کے مطابق دفاعی توانائیوں کی عظیم مثال رقم کرنے میں کامیاب ہوئی۔
حجت الاسلام سرایی نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی کے بقول "مارو اور بھاگو" والا دور ختم ہوچکا ہے اور جہادی سوچ اور بسیجی طاقت سے ایرانی قوم، کسی بھی جارح کے خلاف، ہر وقت تباہ کن رد عمل دکھا سکتی ہے۔
آپ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: امریکہ کی جانب سے عہد شکنی، تمام لوگوں پر عیاں ہوچکی ہے اور شام میں حزب اللہ اور مدافعین حرم کی دلیرانہ کارروائیوں نے عالمی استکبار سمیت خطے کے حالات کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔