امام خمینی (ره) نے قطب زادہ آقا محمد صادق لواسانی کے واقعہ میں خصوصا ان کی سزائے موت کے وقت بہت زیادہ کوشش کی کہ انہیں پھانسی نہ دی جائے اور ان کی سزائے موت کا حکم واپس لےلیا جائے، لیکن آخر کار آپ نے فرمایا: میں آپ کے ساتھ تمام تر محبتوں کے باوجود، بھی مخلوق کی مرضی کو خدا کی رضایت پر ترجیح نہیں دے سکتا۔ اور میں ایسا کبھی بھی نہیں کر سکتا کہ تمہاری خوشنودی کو خدا کی خوشنودی پر ترجیح دوں، اور نہ ہی میں ذاتی تعلقات کو خدا کے فیصلوں پر ترجیح دوں گا لہذا حکم خدا کو ہر حال میں انجام پانا چاہیئے۔
پا بہ پای آفتاب، ج 1، ص 252