پیرس میں امام(رح) کی منظم زندگی نے پیرس کی پولیس کے کاموں کو بھی متاثر کردیا تھا، میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے دیکھ رہا تھا کے ابھی امام(رح) کے گھر کا دروازہ نہیں کھلا تھا لیکن وہ اپنی گاڑیوں سے اُتر رہے تھے میں نے پیرس پولیس کو متعدد بار سنا کہ وہ کہتی ہے اگر کبھی ہماری گھڑیوں کا ٹائم آگے پیچھے ہو جاتا تھا ہم امام(رح) کی نماز کے وقت سے صحیح وقت سمجھ لیتے تھے امام(رح) کا منظم ہونا ان کے لئے کافی حیرت انگیز تھا۔