تمام مادی ذرائع اور ان سے مستفید ہونے کے باوجودامام(رح) اور ان کی اولاد نے اپنے آپ کو ایک طالب علم کی زندگی کی حد تک محدود کررکھا تھا۔ ان کا گھر نہایت قدیمی تھا اور اس میں آرائش کا کوئی سامان موجود نہ تھا اس طرح کہ ایک مرتبہ سردی کے زمانہ میں امام(رح) کے گھر کی دوسری منزل کے کمرے کی دیوار گر گئی لیکن اس کے باوجود امام(رح) اپنا گھر تبدیل کرنے کے لئے راضی نہ ہوئے، انہوں نے دوبارہ دیوار کی تعمیر کرائی اور اسی مکان میں رہنے کا ارادہ کیا۔