امام(رح) نے نجف میں تیرہ سالہ زندگی نہایت سادگی میں بسر کی،امام(رح) حتی معمولی طلاب کی طرح بھی سہولیاتی ذرائع سے مستفید نہیں ہوا کرتے تھےیہاں تک کہ گرمی کے موسم میں ہوا کھانےکی غرض سےغریب طلاب بھی نجف سے نکل کر کوفہ کا رخ کیا کرتے تھے، کیونکہ کوفہ کا موسم نجف کی نسبت تھوڑا مناسب تھا، لیکن امام(رح) اس معمولی سے مسئلہ کا بھی انکارکرتے تھے اور پورا سال نجف میں اپنی رہائش گاہ میں رہنا پسند کرتے تھے۔