عشق کا تیری عظمتوں کو سلام / تیری تعریف زینت ہستی
ترا پندار نقش گویا ہے / تو نے فرعونیت کے بت توڑے
اے امام خمینی (رح) میرے امام
برق ترے خیال کی تصویر / ابر ہیں تیری عظمتوں کے نقیب
نطق تیرا بیان کا خالق / فکر تیری سمندروں کی خطیب
اے امام خمینی (رح) میرے امام
تجھ سے لزراں ہے سوچ مغرب کی / تیرے کردار کا جواب ہے کیا
وہ تو مغرب میں ڈوب جاتا هے / سامنے تیرے آفتاب ہے کیا
اے امام خمینی (رح) میرے امام
تو نے ہر چیز دیں پہ قربان کی / تجھ سے اسلام زندہ و تابندہ ہے
ہم بھی واریں گے دین پر سب کچھ / تیرا فرمان ہے ذہن پرکندہ
اے امام خمینی (رح) میرے امام
عشق کا تیری عظمتوں کو سلام