مٹ نہیں سکتے کبھی ظلم کی یلغاروں سے / عزم و ہمت کی قسم شوقِ شہادت کی قسم
ہم نے تقدیس محبت کا بھرم رکھا ہے / اپنی تابندہ روایات کی عظمت کی قسم
ہم نے تہذیب و تمدن کو جلا بخشی ہے / اپنے افکار و خیالات کی ندرت کی قسم
علم و دانش کے چمن زار سجائے ہم نے / کاوش فکر و نظر حسن فراست کی قسم
ہم نے ہر دور کو تعمیر کیا ہے پھر سے / اپنی محنت کی قسم فن کی ریاضت کی قسم
حسن بخشا ہے زمانے کو نمو بخشا ہے
ہم نے تاریخ کے چہرے کو لہو بخشا ہے