عزم و ہمت کا آسمان تھا وہ / خستہ حالوں پہ سائبان تھا وہ
حاکمیت کا وہ مخالف تھا / آدمیت کی آن بان تھا وہ
اس کے دشمن تھے دشمن اسلام / دینِ احمد کا پاسپان تھا وہ
صرف دشمن تھا بربریت کا / بچے بچے پہ مہربان تھا وہ
حادثے کیا بگاڑتے اس کا / اصل میں صبر کی چٹان تھا وہ
موت حیران تھی مطمئن پا کر / وقتِ آخر بھی شادمان تھا وہ
سچ اگر پوچھئے تو اے یارو / اس ضعیفی میں بھی جوان تھا وہ