انقلابیوں کی صدا ، اسلام کے درِّ یتیم
ہادیٔ انسانیت ، خورشید راہ مستقیم
نغمۂ عزم و رجز اہل عمل کے واسطے
امّت بیمار کے حق میں مسیحا و حکیم
تم محافظ دین کے ، تہذیب مسلم کے امین
زورِ بازوئے علی ، ہر کفر پر ضرب کلیم
تم امامِ دورِ نو ، اسلام کی عظمت بھی تم
رب کے قربت آشنا ، تم محرمِ رازِ حریم
آیت اللہ اسم کی تفسیر تھی کردار میں
تم نگہباں بے سہاروں کے تھے دکھیوں کے ندیم
آئینہ دار امامت ، اے خمینی السّلام
جھوٹ کذب وافتراء کے دور میں حرف ھمیم
شاعرِ شیرں نوگلچین باغِ معرفت
فکر و معنی کے چمن زاروں کو مہکاتی نسیم
جانشیں ہیں جو تمہارے ہیں تمہاری ہی طرح
یعنی حق میں ، دشمنانِ حق کے ہیں نار جحیم
ماہِ ایراں تیری تنویروں سے جگمگ کائنات
تو نے پھر اسلام کو بخشی ہے اک تازہ حیات
منظر بھو پالی – ہندوستان