وہ اوج ادب علم کا معیار خمینی
ہے دیں کےلئے صاحب اقدار خمینی
جوفکر حسینی ہے وہی فکر خمینی
ہر فکر یذیدی پہ قھار خمینی
امّت کےلئے ہوگئے وہ مثلِ براہیم
امت کی امامت ہے حقدار خمینی
حالات کا ڈرہے نہ ہی طاغوت کا ڈر ہے
ہے سیسہ پلائی ہوئی دیوار خمینی
وہ مرد قلندر بھی ہے وہ مرد دلاور
باطل کےلئے حق کا ہے اک وار خمینی
ہے خامنہ ای تری طرح محکم و بے باک
بیدار خامنہ ای ہے بیدار خمینی
ہے فکر خمینی کو لئے دل میں شریفی
حسرت ہے ہمیشہ رہے سالار خمینی
عنایت شریفی - پاکستان
۷ فروری ۲۰۱۸ء