نبی کا حکم خدا کی کتاب یاد رہے / میانِ عالمِ اسلام اتحاد رہے
نماز روزہ و حج و زکاة اپنی جگہ / خدا کے حکم کی تعمیل میں جہادرہے
کسی پہ ظلم نہ ہو حق کسی کا غصب نہ ہو / جہاں جہاں بھی ہے جو فرد با مراد رہے
عرب عجم میں ہے تفریق اُن کی کوشش سے / جو چاہتے ہیں کہ یہ باہمی فساد رہے
جنہوں نے بیتِ مقدس پہ کرلیا قبضہ / نظر ہے کعبہ پہ ان کی یہ بات یاد رہے
اب آؤ مِل کے کہیں لا ألہ ألا اللہ / جو لب پہ ہے وہی دل میں بھی اعتقاد رہے
علاجِ عصرِ رواں لا ألہ ألا اللہ
ہمارا نغمۀ جاں لا ألہ ألا اللہ