عالم اسلام میں 10/ ویں ذی الحجہ کا دن عید قرباں کے نام سے موسوم ہے۔ عید قرباں، عربی میں عید الاضحی کہا جاتا ہے۔
یہ دن بھی تاریخ اسلام میں بہت ہی عظیم، بابرکت اور خیر و سعادت سے لبریز دن کہا جاتا ہے۔ یہ دن مسلمانوں کی عظیم ترین اعیاد میں سے ایک دن ہے. اس دن کو مسلمان عید مناتے ہیں۔ یہ دن حضرت ابراہیم (ع) اور آپ کے فرزند حضرت اسماعیل (ع) کی یاد میں عید اور جشن منانے کا دن ہے۔ اس دن مسلمان ان دونوں نبیوں کی تاسی میں قربانی کرتے ہیں۔ اس دن مسلمانوں کے لئے رسمی تعطیل کا دن ہوتا ہے۔ ایک سے چار دنوں تک خوشیاں منائی جاتی ہیں، لوگ پاک و پاکیزہ اور نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں اور عبادت کرتے اور دعا مانگتے ہیں۔ ایک دوسرے سے گلے ملتے، مصافحہ اور معانقہ کرتے، ایک دوسرے کو اس دن کی خوشی کی مبارکباد دیتے ہیں۔ ایک دوسرے کے گھروں پر ملنے جاتے ہیں۔