اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اسرائیل کو کس بات کا ڈر ہے؟
اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے صہیونی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایرانی کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی، اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے نزدیک اپنے میزائلوں پر فخر کر رہے ہیں اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کے اپنے ارادہ کا کھلم کھلم اظہار کر رہے ہیں۔
خیبر صہیون تحقیقاتی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اپنے ایک مختصر ویڈیو میں ایران کے داخلی مسائل میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی تمام حرکتوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انکے اقدامات سے باخبر ہیں چاہے وہ ملک کے اندر کی کاروائیاں ہوں یا انکا تعلق سرحدوں سے پرے ہو ، نیتن یاہو نے اپنی گفتگو کی ابتداء میں ایران کی چالیسویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو تسلیم کیا اور کہا کہ ایرانی اسلامی انقلاب کی چالسیویں سالگرہ کے موقع پر اپنے میزائلوں پر فخر کر رہے ہیں اور کھلم کھلا اسرائیل کو مٹانے کے سلسلہ سے اپنے عزم کا اعلان کر رہے ہیں ۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیتن یاہو نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ اور ایران کی میزائیلی طاقت کا اقرار کیا ہو بلکہ نتین یاہو کی جانب سے رسمی اور غیر رسمی مختلف کی جانے والی تقاریر میں اسلامی جمہوریہ کی طاقت کا اعتراف نظر آتا ہے.
اس سے پیشتر اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ سردار سلامی نے صہیونی حکومت کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی دھمکی دیتے ہوئے غاصب و جعلی حکومت اور اسکے باشندوں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، اس سے پہلے کہ امریکی تمہاری مدد کو آئیں تم نابود ہو جاوگے ۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ حسین سلامی نے اپنی بیان کو جاری کرتے ہوے کہا اگر صہیونیوں نے کسی غلطی کا ارتکاب کرتے ہوئے جانے انجانے کوئی ایسا کام کر دیا جس سے کسی نئی جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے تو صہیونی حکومت کو یقین کر لینا چاہیے کہ یہ جنگ انکے صفحہ ہستی سے محو ہو جانے کا سبب ہوگی. حسین سلامی نے کہا: ” صہیونیوں کو امریکیوں پر تکیہ نہیں کرنا چاہیے اس لئے کہ اس سے پہلے کے امریکائی مدد کے لئےاسرائیل پہنچیں، اسرائیل تباہ ہو چکا ہو گا اور اب انہیں مقبوضہ فلسطین سے باہر صہیونیوں کے قبرستان کوتلاش کرنا ہوگا ،کیونکہ مقبوضہ سرزمین پر انکے رہنے کی جگہ ہی نہیں ہوگی جہاں صہیونیوں کو ڈھونڈا جائے ۔