امام خمینی کی نظر میں اسلامی انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار کس نے ادا کیا؟
میں ایران کی تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں قم کی تمام عورتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ نے اپنے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کر سڑکوں پر نکل کر اسلام کا دفاع کیا میں جب یہ خبریں سنتا تھا تو مجھے قم اور ایران کے دوسرے شہروں کی خواتین کی بہادری پر فخر ہوتا تھا ہمارے تمام مرد آپ کی بہادری اور شجاعت کے مرہون منت ہیں میں ایران کے تمام مرد و خواتیں کا شکر گزار ہوں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق 4 مارچ 1979 کو امام خمینی(رح) نے قم کی عورتوں ایک اجتماع عظیم سے خطاب کرتے ہوے فرمایا میں ایران کی تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں قم کی تمام عورتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ نے اپنے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کر سڑکوں پر نکل کر اسلام کا دفاع کیا میں جب یہ خبریں سنتا تھا تو مجھے قم اور ایران کے دوسرے شہروں کی خواتین کی بہادری پر فخر ہوتا تھا ہمارے تمام مرد آپ کی بہادری اور شجاعت کے مرہون منت ہیں میں ایران کے تمام مرد و خواتیں کا شکر گزار ہوں۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنے اس بیان میں اسلام میں عورتوں کی اہمیت اور فضیلت کی اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرمایا جس وقت عرب میں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی حیثیت ختم ہو چکی تھی تو اسلام نے انھیں عزت دی انھیں سر بلند کیا اور اسلام نے معاشرے میں عورتوں کو ایک خاص مقام دلوایا آج مردوں کے مقابلے میں عورتوں کے زیادہ حقوق اور اہمیت ہے قرآن کریم انسان ساز ہے عورتیں بھی اسنان ساز ہیں اگر عورتون کو ایک قوم اور معاشرے سے الگ کیا جاے تو وہ معاشرہ اور وہ قوم نابود ہوجائیں گے یہ عورتیں ہی ہیں جو ایک معاشرے اور قوم کو بہادر اور کامیاب بناتی ہیں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اصلی وجہ بھی عورتوں کی شجاعت اور بہادری تھی۔
انہون نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا صدر اسلام سے ہی عورتیں مردوں کے ساتھ جنگوں میں شریک ہوتی تھیں اور آج بھی ہم دیکھ رہے ہیں عورتیں اسلام کی خاطرف مردوں کے ساتھ کھڑی ہیں بلکہ مردوں سے دو قدم آگے ہیں انھوں نے اسلام کی خاطر اپنے بچوں کی قربانی د ے مزاحمتی تحریک کو جاری رکھا۔
اسلامی تحریک کے راہنما امام خمینی(رح) فرماتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہر عورت اپنے متعلق ہونے والے فیصلہ میں شریک ہو عورتیں خود اپنی تقدیر لکھیں انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی میں خواتین بھی ووٹ دیں جس طرح مردوں کو ووٹ دینے کا حق اسی طرح عورتوں کو بھی حق حاصل ہے انہوں نے فرمایا جس طرح ابھی تک عورتیں اس اسلامی تحریک کی کامیابی میں شامل تھیں اُسی طرح آئندہ بھی اس میں شریک رہیں اور جب بھی ضرورت ہو آپ قیام کریں یہ ملک آپ کا ہے الحمد للہ آج ہم سب اتحاد اور یجہتی کی وجہ سے کامیاب ہوے ہیں۔
امام خمینی رح) نے اسلامی تحریک میں عورتوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوے فرمایا کہ ہم اس انقلاب کو ایرانی خواتین کا مرہون منت مانتے ہیں جنہوں نے مردوں کے کاندھے کے ساتھ کاندھا ملا کر اس انقلاب کو کامیاب بنایا امام (رہ) فرماتے ہیں کہ عورتو ں کا شاہی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اترنے سے مردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی تھی اور عورتیں اپنے بچوں اور شوہروں کو شہادت کے لئے تیار کرتی تھیں۔