مریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، صدرحسن روحانی
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا اقتصادی دباؤ اور تیل کی برآمدات کر ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے مگر ہم ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گےایران کے صدرنے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنا امریکی حکام کا غلط فیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدرحسن روحانی نے آج منگل کے روز30ویں ایرانی لیبر یونین اور مزدوروں کے قومی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں سے امریکا کا پہلا مقصد کرنسی آمدنی کو کم کرنا ہے جبکہ ایران کی کرنسی آمدنی کا بڑا ذریعہ تیل کی فروخت اور اسی طرح تیل اور گیس سے متعلقہ مصنوعات کی برآمدات ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنا اور صفر تک لانا،امریکی حکام کے لئے آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایرانی قوم امریکی پالسیوں کے خلاف متحد ہے انہوں نے کہا امریکا کی پالیسیوں کا مقابلہ ایرانی لیبر یونین کو ہمارا ساتھ دینا ہمیں آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے آپ نے کام سے ایرانی کارخانوں میں جتنا ہوسکے اتنا زیادہ وقومی پیداوار کی طرف توجہ دیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا آئندہ مہینوں میں امریکی دیکھیں گے کہ ایران اپنے تیل کی ترسیل کر رہا ہے ممکن امریکا کوئی راستہ بند کرے لیکن تیل کی ترسیل کا صرف وہی راستہ نہیں ہے اس کے علاوہ اور بہت سے راستے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ کچھ ملک امریکی دباو کی وجہ سے پیچھے ہٹھ رہے ہیں لیکن ایرانی قوم اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے آج تک امریکا کے مقابلے میں کھڑی ہے اور ہم آج تک ہر میدان میں کامیاب ہیں ہم نے طبس کے واقعہ میں بھی پروردگار کے لطف و کرم سے امریکا جیسی سپر طاقت کو شکست دی ہے۔
حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قومی نے آٹھ سال تحمیلی جنگ امریکا صدام اور اس کی حمایت کرنے والی سپر طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے اور آج تک ان کا مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا ایسے حالات میں حکومت اور عوام کے درمیان بہترین تال میل ہونا چاہیے ہمارا اتحاد اور یکجہتی ہی ہماری کامیابی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ یہ سال قومی پداوار کا سال ہے لہذا اس میں ہمیں قومی پیداوار کو پہلے سے زیادہ رونق دینے ہو گی انہوں نے کہا الحمد للہ آج ہم ہر میدان میں خود کفیل ہیں ہمیں اپنے ملک کی صنعت کو رونق دینا ہو گی ملکی صنعت میں ہی ہماری اقتصادی مشکلات کا حل ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی تیل کی پابندیوں میں مستثنی ممالک کی معافیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ممکن ہیکہ ہم ایران کو ایک اور موقع دیں جبکہ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم خلیج فارس سے تیل کی ترسیل کو بند کر دیں گے اور امریکہ کے لئے تیل لے جانا ممکن نہیں ہے۔