ارنا - ایران کے دورے پر آئے ہوئے جاپانی وزیراعظم «شنزو ابے» نے جمعرات کے روز قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ «سید علی خامنہ ای» کے ساتھ اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایرانی صدر اور دونوں ممالک کے اعلی حکام شریک تھے جس میں وزیراعظم شنزو ابے اور سپریم لیڈر ایران نے دوطرفہ تعلقات، خطی صورتحال اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جلد شائع کی جائے گی۔
جاپان کے وزیر اعظم گزشتہ روز صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
شنزو ابے نے گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر روحانی سے ملاقات کی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے اعلی سطح وفود کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے.
جاپانی وزیراعظم نے اس دورے کے موقع پر کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ اس دورے کی مدد سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔
یاد رہے شنزو ابے کے دورہ ایران اسلامی انقلاب کے بعد کسی جاپانی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہے۔