اسلام اور مسلمین کی دفاع کرنا شرعی ذمہ داری ہے: امام خمینی(رح)
حوزہ علمیہ قم کے طلباء اور علماء کو ان اہانتوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے آپ علماء اور طلاب قرآن اور اسلام کے محافظ ہیں اسلام اور قرآن کی حفاظت کرنا آپ سب کی ذمہ داری ہے اس اسلام کو اغیار سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے آپ اسلام کی خاطر حرکت کریں آپ اللہ کی خاطر دین محمدی کی حفاظت کریں خدا وند متعال آپ کا ساتھ دے گا آپ امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی ہیں آپ کو بہت محنت کرنی ہو گی ہمارے سارے ائمہ نے اسلام کی خاطر اپنے مال اور جان کی قربانی دی ہے ہمیں بھی ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوے بغیر کسی خوف اور ڈر کے اسلام اور قرآن کا دفاع کرنا ہو گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے علماء اور طلاب سے اپنے خطاب میں فرمایا آپ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی ہیں جس طرح حضرت موسی نے فرعون کی آغوش میں پرورش پا کر ظلم اور فساد کو جڑ سے اکھاڑ دیا اسی طرح آپ کو بھی ان ظالموں اور مفسدوں کے درمیان رہتے ہوے ایک دن ظلم اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا میں ہر روز امت مسلمہ ہو رہے مظالم دیکھ رہا ہوں۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا امت مسلمہ کی واحد پناھگاہ اسلام ہے عالم اسلام کو اگر باقی رہنا ہے تو اسلام کی حفاظت کرنا پڑے گی آج اسلام کو خطرہ لاحق ہے دشمن نے اسلام کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے ہمیں اس اسلام کا سفاع کرنا ہے اسلا کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہم سب کی دینی اور شرعی ذمہ داری ہے ہمیں مساجد کو آباد کرنا ہوا گا ہمیں دنی محافل اور مجالس کا اہتمام کرنا ہو گا ہمیں جوانوں کو بیدار کرنا ہو گا اپنی زندگی میں اسلامی تعلمیات کو اہمیت دینی ہو گی۔
امام خمینی (رح) نے فرمایا حوزہ علمیہ قم کے طلباء اور علماء کو ان اہانتوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے آپ علماء اور طلاب قرآن اور اسلام کے محافظ ہیں اسلام اور قرآن کی حفاظت کرنا آپ سب کی ذمہ داری ہے اس اسلام کو اغیار سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے آپ اسلام کی خاطر حرکت کریں آپ اللہ کی خاطر دین محمدی کی حفاظت کریں خدا وند متعال آپ کا ساتھ دے گا آپ امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی ہیں آپ کو بہت محنت کرنی ہو گی ہمارے سارے ائمہ نے اسلام کی خاطر اپنے مال اور جان کی قربانی دی ہے ہمیں بھی ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوے بغیر کسی خوف اور ڈر کے اسلام اور قرآن کا دفاع کرنا ہو گا۔