اساتید اور طلباء کی ذمہ داریاں
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کچھ لوگ یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں اختلاف ڈالبا چاہتے ہیں ہمیں مختلف شہروں سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ شر پسند افراد ہماری اس قوم کے اتحاد کو ختم کرنا چاہتے ہیں ان شر پسند افراد کو اتنا ضرور جان لینا چاہیے کہ ہماری با شعور قوم ہر کس قسم کی سازش کا منہ تور جواب دے گی آج یونیورسٹی اور اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کو مل کر اسلامی انقلاب کا دفاع کرنا ہو گا ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی نشانی ہے اسی اتحاد اور یکجہتی نے ہمیں کامیاب بنایا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے یونیورسٹیوں کے اساتید اور طلباء سے خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ یونیورسٹیوں کے اساتید اور طلباء کو خود ایسے شر پسند افراد کا مقابلہ کرنا ہوگا وہاں پر موجود اساتید اور طلباء خود ایسی مشکلات کو حل کرنے کا راستہ ڈھونڈیں ان لوگوں کا مقصد اختلاف پیدا کرنا ہے لہذا ایسے افراد کا مقابلہ کرنا اساتید اور طلباء کا کام ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے کہا اسلامی انقلاب کے تعلیمی اداروں کو صرف تعلیی ادارے نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان اداروں کو تعلیمی ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ تربیتی ادارہ ہونا چاہیے آج ہمارے اسکولوں مدرسوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ملنی چاہیے ہمارے جوانوں کو تربیت اور تعلیم دونوں کی ضرورت ہے ہمین ان جوانوں کی اسلامی قوانین کے مطابق تربیت کرنی ہو گی۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے شر پسند افراد کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کچھ لوگ یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں اختلاف ڈالبا چاہتے ہیں ہمیں مختلف شہروں سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ شر پسند افراد ہماری اس قوم کے اتحاد کو ختم کرنا چاہتے ہیں ان شر پسند افراد کو اتنا ضرور جان لینا چاہیے کہ ہماری با شعور قوم ہر کس قسم کی سازش کا منہ تور جواب دے گی آج یونیورسٹی اور اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کو مل کر اسلامی انقلاب کا دفاع کرنا ہو گا ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی نشانی ہے اسی اتحاد اور یکجہتی نے ہمیں کامیاب بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے ہمیشہ اسلامی انقلاب کے خلاف سازش کی ہے لیکن ہر بار انھیں اسلامی انقلاب کے سپاہیون نے منہ تور جواب دیا ہے یہ انقلاب الھی انقلاب ہے اس کا محافظ خود خدا ہے۔