امام خمینی(رح) عراق سے کویت کیوں گے؟
1978 میں امام خمینی(رح) کی تقریریں ایران اور عراق میں بہت زیادہ نشر ہو رہیں تھیں جن کی وجہ سے بعثی حکمرانوں کو اپنی حکومت کے لئے خطرہ محسوس ہونے لگا اسی وجہ سے بعثی حکمراں امام خمینی(رح) کے ساتھیوں کو پریشان کرنے لگے تھے لھذا امام (رہ) نے 4 اکتوبر کو عراق سے کویت کی طرف ہجرت کی لیکن کویت کی حکومت نے امام (رہ) کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور آپ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس بصرہ چلے گئےوہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد آپ کربلا اور نجف اشرف تشریف لے آے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 1978 میں امام خمینی(رح) کی تقریریں ایران اور عراق میں بہت زیادہ نشر ہو رہیں تھیں جن کی وجہ سے بعثی حکمرانوں کو اپنی حکومت کے لئے خطرہ محسوس ہونے لگا اسی وجہ سے بعثی حکمراں امام خمینی(رح) کے ساتھیوں کو پریشان کرنے لگے تھے لھذا امام (رہ) نے 4 اکتوبر کو عراق سے کویت کی طرف ہجرت کی لیکن کویت کی حکومت نے امام (رہ) کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور آپ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس بصرہ چلے گئےوہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد آپ کربلا اور نجف اشرف تشریف لے آے۔
محمد تقی متقی ان ایام میں رونما ہونے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوے اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ 1978 میں امام خمینی(رح) کی تقریریں ایران اور عراق میں بہت زیادہ نشر ہو رہیں تھیں جن کی وجہ سے بعثی حکمرانوں کو اپنے لئے خطرہ محسوس ہو رہا تھا محمد تقی متقی کا کہنا ہیکہ میرے ایک دوست کا چچا زاد بھائی بعثی پارٹی کے اعضا میں سے ایک تھا اس نے بتایا کہ بعثی پارٹی کے اعضا کا کہنا ہیکہ ہم شروع میں خمینی صاحب کو ایک مذہبی راہنما سمجھتے تھے لیکن اب ہمیں معلوم ہو رہا ہیکہ وہ ایک سیاسی راہنما ہیں جن کے لاکھوں چاہنے والے ہیں لھذا ہم اب پوری طاقت سے ان کا مقابلہ کریں گے۔
متقی بیان کرتے ہیں کہ اسی دوست نے بعثی پارٹی کے ایک اخبار کو ہمارے لئے لایا تھا جس کو ہم نے امام (رہ) کی خدمت میں پیش کیا اس کے کچھ ہی دنوں بعد بعثی فوج نے نجف اشرف کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا اور امام خمینی (رح) کے گھر کا بھی محاصرہ کر لیا تھا اس کے بعد صرف دو تین افراد کو امام خمینی(رح) سے ملنے کی اجازت تھی حالات کو دیکھتے ہوے امام خمینی(رح) نے حرم میں منعقد ہونے والے درس کو بھی بند کر دیا تھا امام (رہ) کے اس رد عمل کو دیکھ کر بعثی حکمراں امام (رہ) کے پاس آے اور کہنے لگے کہ آپ نے حرم میں کلاس کیوں بند کر دی ہے آپ اپنی کلاس جاری رکھیں لیکن امام (رہ) نے انھیں کوئی جواب نہیں دیا اور خاموش رہے دس دن تک گھر میں بند رہنے کے بعد امام خمینی(رہ) نے کویت کی طرف ہجرت کی ہم سب کو اچانک معلوم ہوا کہ امام (رہ) کویت جا رہے ہیں۔